Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانچسٹریونائٹیڈ نےایورٹن کے ساتھ ڈراکھیلا، پریمیر لیگ سمرسیریز پرقابض

Updated: August 04, 2025, 8:56 PM IST | Washington

برونو فرنانڈیس نے مانچسٹر یونائٹیڈ کے لئے اہم گول کیا اور ایورٹن کے ساتھ میچ ڈرا کروایا۔ اس سے قبل یونائٹیڈ نے ویسٹ ہیم کو اور بورن ماؤتھ کو شکست دی تھی

Manchester United Team Match.Photo:INN
مانچسٹریونائٹیڈ کے میچ کی تصویر۔(تصویر:آئی این این)

برونو فرنانڈیس نے گول کیا اور دوسرا گول کرنے میں مدد کی۔ ان کی بدولت مانچسٹر یونائٹیڈ نے ایورٹن کے ساتھ ۲۔۲؍گول سے ڈ را کھیلا  پریمیر لیگ سمر سیریز کا ٹائٹل جیت لیا۔ ریڈ ڈیولس (یونائٹیڈ) نے راؤنڈ رابن امریکی ٹور میں ویسٹ ہیم کو۱۔۲؍گول  اور بورن ماؤتھ کو۱۔۴؍گول  سے ہرانے کے بعد پری سیزن دوستانہ ٹورنامنٹ سے ۷؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ 
فرنانڈیس نے میچ کے بعد بتایاکہ ’’’یہ بہتر ہو رہا ہے۔ میرے خیال میں کلب اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہمیں یہاں موجود کھلاڑیوں کے لیے مزید مقابلے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بہتر کارکردگی کے لیے بہتر کھلاڑیوں کی ضرورت تھی تاکہ ہم ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کلب اور منیجر یہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور امید ہے کہ ہمیں اس میں کامیابی مل جائے گی۔ ‘‘
 مانچسٹر یونائٹیڈ نے گزشتہ سیزن میں پریمیر لیگ میں ۱۵؍ویں پوزیشن حاصل کی تھی جو کہ ۷۴۔۱۹۷۳ء میں ریلیگیشن کے بعد سے اس کی بدترین کارکردگی  تھی۔ اس نے گزشتہ سیزن میں ۳۸؍ میچوں  میں صرف۱۱؍ جیت اور ۹؍ ڈرا کئے تھے۔ 
پرتگال سے تعلق رکھنے والے فرنانڈیس نے کہا کہ ’’میرے خیال میں اس کی وجہ سے  بہت سارے  ہمارے  شائقین ناراض ہوگئے ہوں گے۔ شائقین ٹکٹوں کے لیے زیادہ ادائیگی کرتے ہیں اور ہم ان تمام کوششوں کی تعریف کرتے ہیں جو انہوں نے ہمارے لئے کی ہیں۔  فرنانڈیس نے کہا کہ کلب اسکواڈ اور عملے سے لے کر سہولیات تک ہر چیز کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہر چھوٹی چیز اہمیت رکھتی ہے۔ اس فٹ بال کلب میں، آپ میدان کے اندر اور باہر کچھ غلط نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پوری دنیا میں بہت بڑا کلب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK