Inquilab Logo

والووکے ہاتھوں مانچسٹر یونائٹیڈ کی شرمناک شکست ، رونالڈو بھی ناکام

Updated: January 05, 2022, 12:44 PM IST | Agency | Manchester

ای پی ایل کے میچ میں والوو کی صفر۔ ایک سے فتح ۔ میچ کا واحد گول آخری وقت میں جوآؤ موٹنہو نے کیا۔ یونائٹیڈ کو ۳؍پوائنٹس کا نقصان

Joao Moutinho jumps after scoring.Picture:INN
جوآؤ موٹنہو گول کرنے کے بعد چھلانگ لگاتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

 انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل) میں پیر کی دیر رات ہونے والے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کو والوورہیمپٹن کے ہاتھوں ہزیمت برداشت کرنی پڑی۔ والوو کی ٹیم نے یونائٹیڈ کو اس کے ہی گھریلو میدان پر صفر۔ ایک سے شکست دےکر ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس شکست سے یونائٹیڈ کی ٹیم کو ۳؍پوائنٹس کا نقصان ہواہے اوروہ ٹیبل میں بھی نیچے کھسک گئی ہے۔ پیر کی دیر رات ہونے والے میچ میں یونائٹیڈ کے اسٹار کھلاڑی بھی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے تھے۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اچھا دفاع کیا لیکن دوسرے ہاف میںمیزبان فٹبال کلب کے  دفاعی کھلاڑیوں نے والوو کو موقع دے دیا اور اس نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ۸۲؍ویں منٹ میں گول کردیا۔ جوآؤ موٹنہو کے ذریعہ کئے جانے والے گول کی بدولت  والوو کو کامیابی نصیب ہوئی۔  اس شکست کے بعد یونائٹیڈ کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں ۷؍ویں نمبرپر آگئی ہے اوراس کے ۱۹؍میچوں میں ۳۱؍پوائنٹس ہیں۔ لیگ کے گزشتہ ۵؍میچوں میں اس کی یہ پہلی شکست ہے۔ حالانکہ اس کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور ایڈنسن کوانی بھی اس میچ میں گول کرنے میں ناکام رہے۔ 
 مانچسٹر یونائٹیڈکی ٹیم کوشش کررہی ہے کہ وہ ٹاپ ۴؍ میں جگہ بناتے ہوئے چمپئن لیگ کے اگلے سیزن میںبراہ راست شامل ہوجائے لیکن اس کی قسمت اس کا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔ اس سے قبل وہ چھٹے نمبرپر تھی لیکن اس شکست کی وجہ سے اس کے کھلاڑیوں کو حوصلہ بھی متزلزل ہوا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK