Inquilab Logo

نشانہ بازی :معراج اور غنیمت نے ورلڈ کپ میں طلائی تمغہ جیتا

Updated: May 02, 2023, 1:46 PM IST | Cairo

ہندوستانی نشانہ بازوں نے میکسیکو کی ٹیم کے شوٹرس کو فائنل راؤنڈ میں شکست دی۔ اطالوی ٹیم کو کانسہ کا میڈل ملا

Indian marksman Mairaj Ahmed Khan and Ganemat Sekhon with coach
ہندوستانی نشانہ باز معراج احمد خان اور غنیمت شیخون کوچ کے ساتھ

 ہندوستانی نشانہ باز معراج احمد خان اور غنیمت شیخون نے مصر کے قاہرہ میں آئی ایس ایس ایف شاٹگن ورلڈ کپ۲۰۲۳ء میں اسکیٹ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
 دونوں نشانہ بازوں نے فائنل میں میکسیکو کے لوئس راول گیلارڈو اولیویروس اور گیبریلا روڈریگز کو۰۔۶؍کے اسکور سے شکست دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اولیویروس اور روڈریگز نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ دو مرتبہ کی عالمی چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی سیمونا اسکوشیٹی اور ریو اولمپک چمپئن گیبریل روزیٹی کی اطالوی جوڑی کو کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
 اولمپین معراج احمد خان نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں۷۴/۷۵؍اسکورکر کے اپنا پانچواں سینئر آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میڈل جیت لیا۔ درحقیقت، ہندوستانی جوڑی نے۱۵۰؍ میں سے۱۴۳؍پوائنٹس کے اسکور کیلئے مل کر میکسیکو کے اسکور کے برابر تھا۔
 معراج نے جیت کے بعد شنہوا کو بتایاکہ میرے خیال میں یہ ایک اچھی شروعات ہے۔ ہمارے پاس اسکیٹ شوٹرس کی ایک بہت ہی وقف اور محنتی ٹیم ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم ۲۰۲۴ءکے پیرس اولمپک گیمز میں بھی اسکیٹ مکسڈ ٹیم کے فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔
 دو بار کے اولمپین نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال جنوبی کوریا میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں اسکیٹ میں انفرادی گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ’’ٹیم ورک ہمیشہ موجود ہے۔ تمام ایتھلیٹس اور آفیشلز بشمول کوچیز، ہائی پرفارمنس ٹیم اور فزیو ایک دوسرے کے ساتھ آرام سے ہیں اور مدد کیلئےبے چین ہیں۔‘‘
  یہ۲۲؍ سالہ غنیمت کا دوسرا مخلوط ٹیم گولڈ میڈل ہے۔ انہوں  نے اس سے قبل نئی دہلی میں ۲۰۲۱ء کے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں اپنا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ غنیمت نے کہاکہ ’’میں اور میرے ساتھی میچ میں مثبت نقطہ نظر کے ساتھ گئے تھے، اس لئے ہم پر اعتماد تھے۔ ہم نے اس کیلئے بہت محنت کی، چمپئن  شپ سے پہلے بھی روزانہ ۴؍ سے ۵؍ گھنٹے ٹریننگ کی۔
ہندوستانی ٹیم کے ہائی پرفارمنس منیجر، امریکی- آسٹریلین کوچ لارین مارکس نے اپنے شوٹرس کو’بہت باصلاحیت ٹیم‘قرار دیا۔ مارک نے کہاکہ’’ایک ٹیم کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا ہے جو مل کر محنت کر رہی ہے اور کھیل کو مسلسل بہتر بنانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کر رہی ہے۔ سابق اسکیٹ شوٹر نے خبررساں ایجنسی کو بتایاکہ ’’ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ جیتنے کےلئے  ٹیم ورک ہے اور ہمارا مقصد یقینی طور پر ایک مضبوط ٹیم کے طور پر اولمپک گیمز میں جانا ہے۔‘‘واضح رہے کہ۲۵؍ اپریل سے۵؍ مئی تک قاہرہ میں منعقد ہونے والے۲۰۲۳ء آئی ایس ایس ایف شاٹگن ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے ۴۵۰؍ سے زیادہ نشانہ بازوں اپنی قسمت آزمانے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK