Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیڈن نے ہندوستان کیخلاف ٹیسٹ میچوں کو اہم قرار دیا

Updated: August 23, 2024, 2:12 PM IST | Agency | Melbourne

آسٹریلیا کے سابق بلے باز نے کہاکہ دونو ںٹیموں کی لائن اپ کو دیکھتےہوئے یہ بتانا واقعی مشکل ہے کہ کس کا پلڑا بھاری ہے۔

Matthew Hayden. Photo: INN
میتھیو ہیڈن۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ۳؍ ڈراپ ان پچیں ہوں گی، ان پر ہوم ٹیم کو فائدہ نہیں ملے گا اور یہاں جو رن بنیں گے بیش قیمتی ہوں گے۔ 
ہیڈن نے یہ بات سی ایٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈس کی تقریب کے دوران ان ٹیسٹ میچوں (پرتھ، ایڈیلیڈ، برسبین، میلبورن اور سڈنی) میں استعمال ہونے والی ۵؍ مختلف پچوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’۵؍ میں سے ۳؍ یعنی پرتھ، ایڈیلیڈ اور سڈنی میں ڈراپ ان پچیں ہوں گی۔ ‘‘ خیال رہےکہ ڈراپ ان پچیں وہ ہوتی ہیں جو باہر سے لا کر میدان پر لگائی جاتی ہیں۔ امریکہ میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ء کی پچیں ایسی ہی تھیں۔ 
   انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، اس لئے جیسے جیسے شام قریب آتی جائے گی بلے بازوں کیلئے حالات بہت مشکل ہوتے جائیں گے۔ ان حالات میں آسٹریلیا کا ہوم ایڈوانٹیج بہت کم ہو جائے گا۔ فرض کریں کہ آپ بیٹنگ کر رہے ہیں اور آپ ۴؍وکٹ پر ۱۳۰؍ رن کے اسکور پر ہیں لیکن رات ہوتے ہوتے آپ کا اسکور۸؍وکٹ پر ۱۵۰؍رن بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے آپ مقابلے میں اپنا غلبہ برقرار نہیں رکھ سکتے، یہ پورے وقت اسی طرح ہوتا رہے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک مختلف طرز کا کرکٹ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ وہ روایتی پچیں اب نہیں رہیں۔ 
  دیگر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’آپ لائن اپ کو دیکھتے ہیں اور یہ بتانا واقعی مشکل ہے کہ کس کا پلڑا بھاری ہے۔ میرے خیال میں دونوں ٹیموں کے درمیان رن ہی فرق واضح کریں گے۔ اس لئے اس سیریز میں پچ پر رہنا بہت ضروری ہوگا اور رن بہت خاص ہونے والے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ مغربی آسٹریلیا سے شروع ہو کر مشرقی آسٹریلیا میں ختم ہو گا۔ یہ منظر کچھ منفرد ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک زبردست سیریز کیلئے تیار رہیں۔‘‘‘
  وراٹ کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کی بلے بازی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ’’ `میرے خیال میں یہ دونوں کھلاڑی جو اپنے کرکٹ کریئر کے آخری مراحل میں ہیں، اس سیریز پر غلبہ حاصل کرنے کے بہت خواہشمند ہوں گے۔ ظاہر ہے کہ یہ دونوں اپنی ٹیموں کی کامیابی کی کنجی ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ان کا شاٹ کھیلنا شاندار ہے۔ خاص طور پر اوور کور کو مارنے کی ان کی صلاحیت بے مثال ہے۔ اس میں کمزوریاں بھی ہوں گی۔ میں یہ دیکھنے کیلئے بے چین ہوں کہ وہ باؤنسی پچوں پر کیسے خود کو ہم آہنگ کرتے ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK