Inquilab Logo Happiest Places to Work

سِنر نے ٹِیئن کو شکست دی، سیمی فائنل میں زیوریو سے مقابلہ ہوگا

Updated: March 13, 2026, 7:34 PM IST | Indian Wells

یانک سِنر نے جمعرات کو بی این پی پریباس اوپن میں لرنر ٹِیئن کو شاندار انداز میں شکست دی۔ اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ۲؍ کھلاڑی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے موجودہ نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز چیمپئن ٹِیئن کو۱۔۶، ۲۔۶؍سے ہرایا۔

Jannik Sinner.Photo:INN
یانک سنر۔ تصویر:آئی این این

یانک سِنر نے جمعرات کو بی این پی پریباس اوپن میں لرنر ٹِیئن کو شاندار انداز میں شکست دی۔ اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ۲؍ کھلاڑی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے موجودہ نیکسٹ جین اے ٹی پی فائنلز چیمپئن ٹِیئن کو۱۔۶، ۲۔۶؍سے ہرایا۔  
سِنر، جنہوں نے چوتھے راؤنڈ میں جواؤ فونسی کا کو دو ٹائی بریک سیٹ میں شکست دی تھی، اس بار کسی سخت مقابلے میں نہ الجھنے کے لیے پُرعزم نظر آئے اور ان کا جارحانہ رویہ ۲۰؍ سالہ امریکی حریف کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا۔   گزشتہ اکتوبر میں بیجنگ فائنل میں بھی ٹِیئن کو سیدھے سیٹوں میں شکست دینے والے سِنر نے کہاکہ’’مجھے لگتا ہے کہ میچ کا تجربہ کچھ مدد کرتا ہے۔ ہم نے بہترین تیاری کی تھی۔ وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے۔‘‘
ٹِیئن کی کوشش ابتدا ہی میں کمزور پڑ گئی جب اس نے دوسرے گیم میں ڈبل فالٹ کر کے سِنر کو بریک دے دیا۔ اس کے بعد سِنر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور صرف ۶۶؍ منٹ میں فتح حاصل کر لی۔ انہوں نے پانچ میں سے چار بریک پوائنٹس کو کامیابی سے کنورٹ کیا۔ ۲۴؍ سالہ اطالوی کھلاڑی اپنے پہلے بی این پی پریباس اوپن فائنل میں جگہ بنانے کے لیے چوتھی سیڈ والے الیگزینڈر زویریو سے ٹکرائیں گے۔  
امریکی کھلاڑی ٹِیئن دوسرے سیٹ میں جسمانی طور پر جدوجہد کرتے دکھائی دیے اور سِنر کے طاقتور اور درست گراؤنڈ اسٹروکس کا مقابلہ نہ کر سکے۔ اطالوی کھلاڑی مسلسل نویں ماسٹرز ۱۰۰۰؍ میچ جیتنے کے راستے پر تقریباً بے فکر نظر آئے۔


سِنر نے کہاکہ ’’ہم یہاں بہت جلدی آ گئے تھے۔ ٹورنامنٹ سے ایک ہفتہ پہلے بہت گرمی تھی، اس لیے ہم نے جسم کو عادی بنانے کے لیے طویل ٹریننگ سیشن کیے۔ آج مجھے کورٹ پر بہت اچھا لگا۔ یہ وہ شعبہ ہے جہاں میں آسٹریلیا میں پیش آئی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بہتری کی کوشش کر رہا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:روہت شرما اس وقت سب سے فٹ اور مضبوط کھلاڑی ہیں: آکاش چوپڑا


اب سیمی فائنل میں سِنر کا مقابلہ زیوریو سے ہوگا، جنہوں نے آرتھر فِلس کو ۲۔۶، ۳۔۶؍ سے آسانی سے شکست دی۔۲۸؍ سالہ زیوریو تمام نو ماسٹرز ۱۰۰۰؍ ایونٹس میں سیمی فائنل تک پہنچنے والے صرف پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ ہفتے کے سیمی فائنل میں سِنر کے خلاف مسلسل پانچ شکستوں کا سلسلہ توڑنے کی کوشش کریں گے۔  

یہ بھی پڑھئے:شاہد، کریتی اور رشمیکا کی ’’کاک ٹیل ۲‘‘ ۱۹؍ جون کو ریلیز ہوگی


سِنر نے ۶؍ ماسٹرز ۱۰۰۰؍ ٹائٹلز میں سے پانچ جیتے ہیں، جن میں انڈین ویلز ٹرافی ابھی ان کے مجموعے میں شامل نہیں ہے۔ اگر وہ زیوریو کو شکست دے کر اتوار کو کیلیفورنیا کے صحرا میں ٹرافی اٹھاتے ہیں، تو وہ راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK