Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا کو پاکستان کے گرم موسم سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا: میتھیو شارٹ

Updated: May 26, 2026, 6:02 PM IST | Sydney

آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے گرم موسم سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ آسٹریلیا کے کئی کھلاڑی حال ہی میں سمر کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کے گرم موسم سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ آسٹریلیا کے کئی کھلاڑی حال ہی میں سمر کرکٹ کھیل چکے ہیں۔  راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ اسپن کنڈیشنز میں آسٹریلیا کی حالیہ پرفارمنس مایوس کن رہی ہے، اسپن کنڈیشنز میں بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چند سینئر کھلاڑی اسکواڈ میں موجود نہیں ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کےلیے یہ اچھا موقع ہے۔ دورۂ پاکستان کیلئے سینئرز اور نئے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔  میتھیو شارٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اہم ہے، لیکن ون ڈے سیریز بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے : دہلی کیپٹلز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو۴۰؍ رنز سے شکست دے دی

انہوں نے کھلاڑیوں کی سیکوریٹی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکوریٹیبہترین ہے، جب بھی آتے ہیں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ میتھیو شارٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت باقی ہے، ہماری نظریں ورلڈکپ پر ہیں، ہر کھلاڑی کو ورلڈکپ سے قبل اپنی تیاری مکمل کرنی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کو ہوم سیریز میں ہرگز آسان نہیں لیا جا سکتا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی ہوم کنڈیشنز میں پی ایس ایل کھیلی ہے۔ مارنس لبوشین ہمیشہ کچھ نہ کچھ مشورے دیتے رہتے ہیں۔ آسٹریلوی بیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے تجربے کو ون ڈے سیریز میں استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے : آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: پہلے کوالیفائر میں دفاعی چیمپئن آر سی بی کا گجرات ٹائٹنز سے مقابلہ

پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز، راولپنڈی میں انتہائی سخت سیکوریٹی
 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز ۲۲۰۲۶ء کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کے دوران سخت سیکوریٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ۳۵۰۰؍ سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکوریٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ۳۰۰؍ سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ 
پولیس کے مطابق اسٹیڈیم اور اطراف میں روف ٹاپ اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ اہم عوامی مقامات، بس اڈوں اور ہوٹلوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور تھانوں کی موبائلز مسلسل گشت کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK