Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی کیپٹلز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو۴۰؍ رنز سے شکست دے دی

Updated: May 25, 2026, 5:14 PM IST | Kolkata

دہلی کیپٹلس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۷۰؍ویں میچ میں نائٹ رائیڈرز کو ۴۰؍ رنز سے شکست دی۔

Delhi Capitals Players.Photo:X
دہلی کیپٹلس پلیئرس۔ تصویر:ایکس

کے ایل راہل (۶۰)، کپتان اکشر پٹیل (۳۹)، ڈیوڈ ملر (۲۸) اور ساحل پرکھ (۲۴) کی شاندار اننگز کے بعد لونگی نگیڈی اور کلدیپ یادو (۳۔۳؍وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۷۰؍ویں میچ میں  نائٹ رائیڈرز کو ۴۰؍ رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ دہلی کیپٹلز نے سیزن کو چھٹے اور کے کے آر نے ساتویں مقام پر ختم کیا۔
 ۲۰۴؍رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، کے کے آر کی ٹیم ۱۶۳؍رن  پر ڈھیر ہو گئی، جب کہ وہ ایک وقت جیت کے ساتھ سیزن ختم کرنے کے لئے کافی مضبوط دکھائی دے رہے تھے۔ گراوٹ اس وقت شروع ہوئی جب واپسی کرنے والے کلدیپ نے رہانے کو ۶۰؍ رنز پر آؤٹ کیا۔ تاہم، یہ بہت برا ہوا، پوریل نے  ہیٹ ٹرک  گیند پر دہیا کا کیچ چھوڑ دیا، جس سے کلائی اسپنر کو لگاتار تین وکٹ نہیں مل سکا لیکن کلدیپ نے پھر بھی ۲۹؍ رن پر۳؍ وکٹ لے کر دہلی کی جیت کو یقینی بنایا۔۲۰۴؍رن   کے ہدف کے تعاقب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی اوپننگ جوڑی فن ایلن اور اجنکیا رہانے نے اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دلائی اور پہلی وکٹ کے لیے ۴۳؍رنز جوڑے۔ لونگی نگیڈی نے پانچویں اوور میں فن ایلن (۲۰؍رن) کو بولڈ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے منیش پانڈے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور ۸۷؍رن  تک پہنچا دیا۔ نویں اوور میں نگیڈی نے منیش کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔

منیش نے۱۶؍  گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر ۲۵؍ رنز بنائے۔ کیمرون گرین (۲) کو کلدیپ یادو نے آؤٹ کیا۔ ۱۴؍ویں اوور میں کلدیپ یادو نے اجنکیا رہانے کو آؤٹ کر کے کے کے آر کی میچ جیتنے کی امیدوں کو چکنا چور کردیا۔ رہانے نے ۳۹؍ گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر ۶۳؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد دہلی کے گیند باز کولکاتا کے بلے بازوں پر حاوی نظر آئے۔ روومین پاول (۲۹؍رن) رن آؤٹ ہوئے۔ رنکو سنگھ (صفر)، تیجسوی داہیا (ایک)، انوکول رائے ( ۹؍ رن) اور کارتک تیاگی (صفر) آؤٹ ہوئے۔ ۱۹؍ویں اوور کی چوتھی گیند پر لونگی نگیڈی نے ورون چکرورتی کو آؤٹ کر کے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ۱۶۳؍ رنز سے شکست دی اور میچ ۴۰؍ رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ڈیوڈ دھون کی آخری فلم ہوگی: کرن جوہر

دہلی کیپٹلز کے لیے لونگی نگیڈی اور کلدیپ یادو نے تین تین وکٹ لیے۔ مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔  کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری دہلی کیپٹلز کے لئے ابھیشیک پورل اور کے ایل راہل کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے ۴۰؍ رنز جوڑے۔ سوربھ دوبے نے پانچویں اوور میں ابھیشیک پورل (۲۲؍رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اگلی بیٹنگ کے لیے آنے والے ساحل پرکھ نے کے ایل راہل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۴۷؍رنز جوڑے۔ سنیل نارائن نے ۱۰؍ویں اوور میں ساحل پرکھ (۲۴؍رن) کو آؤٹ کیا۔ انوکول رائے نے ۱۳؍ویں اوور میں کے ایل راہل کو آؤٹ کرکے دہلی کیپٹلز کو بڑا جھٹکا دیا۔ کے ایل راہل نے ۳۰؍ گیندوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگا کر۶۰؍ رنز بنائے۔ ورون چکرورتی نے  ۱۷؍ویں اوور میں کپتان اکشر پٹیل کو آؤٹ کر کے کولکاتا  نائٹ رائیڈرز کو چوتھی وکٹ دلائی۔

یہ بھی پڑھئے:یورپی فٹ بال: محمد صلاح کا اشکبار آنکھوں کے ساتھ لیورپول کو الوداع

دہلی کیپٹلز نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں پانچ وکٹ پر ۲۰۳؍ رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر اننگز کے آخری اوور میں تین چھکے لگانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں سوربھ دوبے نے آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ملر نے ۱۹؍ گیندوں پر تین چھکے لگا کر ۲۸؍ رنز بنائے۔ آشوتوش شرما ۱۸؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK