Inquilab Logo

مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم انگلینڈ کو مات دے کر تھامس کپ کے کوارٹر فائنل میں

Updated: April 30, 2024, 11:18 AM IST | Agency | Chengdu

ہندوستان کیلئے ایچ ایس پرنئے نے آسانی سے کامیابی حاصل کی۔ کدامبی سری کانت نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔

Indian men`s badminton team. Photo: INN
ہندوستان کی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستانی مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم نے پیر کو گروپ سی کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو۰۔ ۵؍سے شکست دے کر تھامس اور اوبر کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ 
 ورلڈ چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے ایچ ایس پرنئے نے انگلینڈ کے ہیری ہوانگ کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر ہندوستان کیلئے چیزیں آسان کر دیں۔ ۴۲؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں پرنئے نے ہیری کو ۱۵۔ ۲۱، ۱۵۔ ۲۱؍ سے شکست دی۔ ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے ڈبلز میچ میں انگلینڈ کے بین لین اور شان وینڈی کی جوڑی کو۱۷۔ ۲۱، ۲۱۔ ۱۹، ۱۵۔ ۲۱؍ سے شکست دی۔ 
 سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت نے ۳۰؍ منٹ سے زیادہ جاری رہنے والے میچ میں ندیم دلوی کو۱۶۔ ۲۱، ۱۱۔ ۲۱؍ سے شکست دے کر ہندوستان کیلئے برابری حاصل کی۔ ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا نے چوتھے میچ میں روری ایسٹن اور ایلکس گرین کو۱۷۔ ۲۱، ۱۹۔ ۲۱؍ سے شکست دی، اس سے قبل کرن جارج نے انگلینڈ کے چولن کیان کو ۱۸۔ ۲۱، ۱۲۔ ۲۱؍ سے شکست دی۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے ابتدائی گروپ مرحلے کے مقابلے میں تھائی لینڈ کو۱۔ ۴؍ سے شکست دی اور اب بدھ کو آخری گروپ میچ میں اس کا مقابلہ۱۴؍ بار کے تھامس کپ چمپئن انڈونیشیا سے ہوگا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے بھی اپنے اب تک کے دو میچوں میں کنیڈا اور سنگاپور کے خلاف۱۔ ۴؍ کی جیت کے ساتھ آخری ۸؍ میں اپنی جگہ کی تصدیق کر لی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK