• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیائی جونیئر ہاکی میں مرد ٹیم کی شاندار فتح

Updated: September 09, 2026, 12:49 PM IST | Agency | Moki (China)

ہندوستان کی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو ۳۔۷؍سے شکست دی۔

The Indian men`s team delivered a stellar performance and won their respective matches at the Asian Junior Hockey Tournament. Photo: INN
ہندوستان کی مردوں کی ٹیم نے ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلے جیت لئے۔ تصویر: آئی این این
ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی مرد اور خاتون ٹیم نے شاندار کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ ہندوستان کی دونوں ہی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلے بڑْ فرق سے جیت کر خطاب کی جانب قدم بڑھا دیا ہے۔ مردوں کی ٹیم نے جنوبی کوریا کو ۳؍کے مقابلے ۷؍گول سے شکست دی۔
 
 
دفاعی چمپئن ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے آخری لمحات میں ۳؍ گول داغے اور جنوبی کوریا کو ۳۔۷؍سے شکست دے دی۔پہلے ۳؍ کوارٹرز میں مقابلہ برابر رہا اور دونوں ٹیمیں ۳۔۳؍سے برابر تھیں، لیکن چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں ہندوستان نے صرف ۳؍ منٹ کے اندر ۳؍ گول کرکے کوریا کی جیت کی امیدیں ختم کردیں۔اس کامیابی کیساتھ ہندوستان کے ۳؍ میچوں میں ۷؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں جن میں ۲؍ فتوحات اور ایک ڈرا شامل ہے۔ ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
 
 
کپتان اور اسٹار ڈریگ فلکر انمول ایکا نے ایک بار پھر ہندوستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ۲؍ گول کئے اور ٹورنامنٹ میں اپنے مجموعی گولوں کی تعداد ۸؍ تک پہنچا دی۔ہندوستان کےلئے انمول ایکا کے ۲؍گول کے علاوہ لون نور سنگھ،اجیت یادو،پربھ دیپ سنگھ،گُرسیوک سنگھ اورآریان زیس نے ایک ایک گول کیا۔
اس شکست کے بعد جنوبی کوریا کے ۶؍ پوائنٹس ہیں اور اس کا آخری لیگ میچ جاپان کے خلاف ہوگا۔ جاپان  انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گا اور ۴؍ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔ ہندوستان بدھ کو اپنے آخری پول میچ میں چینی تائپے کا سامنا کرے گا اور ٹیم جانتی ہے کہ کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK