Inquilab Logo

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے

Updated: October 08, 2022, 12:56 PM IST | Agency | Buenos Aires

ارجنٹائنا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ ان کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔

Lionel Messi .Picture: INN
لیونل میسی ۔ تصویر:آئی این این

ارجنٹائنا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ ان کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔ دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی رواں برس نومبر میں ہونے والا اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے۔ ۳۵؍ سالہ اسٹار کھلاڑی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں رواں برس اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا، جو میں پچھلے برس نہیں کر سکا تھا۔لیونل میسی نے ۲۰۱۶ء میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا، انہوں نے ۲۰۰۵ء میں کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے۱۶۴؍ انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ۹۰؍ گولز اسکور کئے ہیں۔ دو بار فیفا ورلڈکپ  چمپئن  رہنے والی ارجنٹائنا کی ٹیم کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے، وہ اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔ اسٹار فٹبالر کی موجودگی کے باوجود ارجنٹائنا ورلڈکپ جیتنے میں ناکام رہا ہے۔ ارجنٹائنانے آخری بار ۱۹۸۶ء میں اور اس سے قبل ۱۹۷۸ء میں فیفا ورلڈکپ جیتا تھا۔میسی نے کوپا امریکہ کا خطاب جیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK