سرفراز خان آئی پی ایل کے دو سیزن میں فروخت نہیں ہوئے تھے، لیکن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) نے انہیں اگلے سیزن کے لیے سائن کر لیا ہے۔ اب سرفراز نے ۵؍ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سے اظہار تشکر کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 17, 2025, 9:54 PM IST | Mumbai
سرفراز خان آئی پی ایل کے دو سیزن میں فروخت نہیں ہوئے تھے، لیکن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) نے انہیں اگلے سیزن کے لیے سائن کر لیا ہے۔ اب سرفراز نے ۵؍ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سے اظہار تشکر کیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم سے باہر ہونے والے سرفراز خان کو آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی منی نیلامی میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے)نے خریدا تھا۔سرفراز نے اس اقدام کے لیے سی ایس کے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پانچ بار کی آئی پی ایل چیمپئن ٹیم نے انہیں زندگی کی ایک نئی لیز فراہم کی ہے۔ سرفراز ابتدائی طور پر فروخت نہیں ہوئے تھے، لیکن سی ایس کے نے۲۰۱۹ء میں اس پر بولی لگائی اور اسے ۷۵؍ لاکھ کی بنیادی قیمت پر ٹیم میں شامل کیا۔
Adding another AK to the den! 🥳🙌
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) December 16, 2025
Game on, Aman Khan! 🦁#WhistlePodu #IPLAuction pic.twitter.com/H3pmG0H4Xj
منی نیلامی سے چند گھنٹے قبل سید مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ میں ۲۲؍ گیندوں پر۷۳؍ رنز بنانے والے ۲۸؍ سالہ سرفراز پہلے راؤنڈ میں بغیر بولی کے چلے گئے لیکن بعد میں انہیں سپر کنگز نے خرید لیا۔ ممبئی کے بلے باز سرفراز نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھاکہ ’’مجھے ایک نئی زندگی دینے کے لیے سی ایس کے کا بہت بہت شکریہ۔ میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ سی ایس کے ۲۰۲۶ء کا ٹائٹل جیتے۔‘‘
سرفراز کو دو سیزن میں کوئی خریدار نہیں ملا۔جارحانہ مڈل آرڈر بلے باز نے آخری بار سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ۲۰۲۳ء میں دہلی کیپٹلس کے لیے آئی پی ایل میچ کھیلا تھا۔ اگلے دو سیزن میں اسے کوئی خریدار نہیں ملا۔ یہاں تک کہ ان کا بین الاقوامی کریئر بھی اس وقت مشکلات کا شکار ہے کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود انہیں کسی بھی فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھئے:مثبت ڈوپنگ کی شرح میں کمی، لیکن ہندوستان اب بھی سب سے زیادہ معاملات والا ملک
وہ ماضی میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور، پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔ سرفرازسید مشتاق علی ٹرافی میں شاندار فارم میںسرفراز نے اپنا آئی پی ایل کے آغاز میں ۲۰۱۵ء میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کیا تھا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز اس سال سید مشتاق علی ٹرافی میں شاندار فارم میں رہے، انہوں نے ۲۵ء۸۲؍ کے اوسط اور ۳۴ء۲۰۴؍کے اسٹرائیک ریٹ سے ۳۲۹؍ رنز بنائے جس میں سنچری بھی شامل ہے۔ سرفراز نے ہندوستان کے لیے ۶؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انھوں نے ۱۰ء۳۷؍کے اوسط اور۹۴ء۳۴؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۳۷۱؍ رنز بنائے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ۱۵۰؍ ہے۔