Inquilab Logo

میامی گراں پری: لینڈو نورس نے پہلی بار فارمولاوَن ریس جیتی

Updated: May 07, 2024, 11:12 AM IST | Miami

میکلارین ٹیم کے ڈرائیور نے میامی گراں پری میں ریڈ بُل کے ڈرائیور میکس ورسٹاپین کو ریس میں پیچھے کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔

Lando Norris. Photo: INN
لینڈو نورس۔ تصویر : آئی این این

لینڈو نورس نے اپنی۱۱۰؍ ویں ریس میں کریئر کی پہلی فارمولاوَن ریس میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے میامی گراں پر ی میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا اور ریڈبُل ٹیم کے ڈرائیور میکس ورسٹاپین کو پیچھے کردیا۔ انہوں نے بروقت حفاظتی کار کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پھر میامی گراں پری جیتنے کے لئے میکس ورسٹاپن سے پرزور انداز میں دباؤڈالا۔ 
 اس ریس میں کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے پورے ۲۵؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ انہوں نے ایک گھنٹہ ۳۰؍ منٹ اور ۴۹؍ سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔ ان کے مقابلے میں میکس نے ۷ء۶؍ سیکنڈ کا زیادہ وقت لیا۔ میکس کے بعد تیسرے نمبرپر سی لیکرک رہے جنہوں نے ۹؍سیکنڈ کا زیادہ وقت لیا۔ 
 فارمولاوَن کے اپنے چھٹے سیزن میں بغیر کسی جیت کے سب سے زیادہ پوڈیم ختم کرنے کے ناپسندیدہ ریکارڈ کو ختم کرتے ہوئے نورس ریس کے ابتدائی مراحل میں صرف چھٹے نمبر پر رہے لیکن میکلارین نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی۔ ۲۹؍ویں لیپ میں ولیمز ٹیم کے ڈرائیورلوگن سارجنٹ کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی اور سیفٹی کار کو بلایا گیا۔ اس کے بعد نورس نے اپنی تیز رفتاری کامظاہرہ کیا اور نمبروَن پوزیشن حاصل کی۔ 
  ایف ون کے مارٹن برنڈل نے کہاکہ وہ ایک انتہائی مقبول نوجوان ہے جس کا نام لینڈو نورس ہے۔ انہوں نے فیراری اور ریڈ بلز دونوں کو فیئر اینڈ اسکوائر میں شکست دی۔ اس فتح کے بارے میں یہی بات زیادہ اطمینان بخش ہوگی۔ ‘‘ ریس ختم ہونے کے بعد لینڈو نورس نے کہاکہ ’’وقت کے بارے میں کیاکہوں، میری پوری توجہ دوڑپرتھی۔ میں نے وقت پر بھی کنٹرول کیا تھا اور آخری وقت میں سب بہتر رہا۔ آخر کارمیں اپنی پہلی گراں پری جیتنے میں کامیاب رہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK