ہالینڈ کی اسٹار کھلاڑی زینڈرا ویلزبوئر نے میلان کورٹینا ونٹر اولمپک گیمز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے خواتین کی ۵۰۰؍ میٹر شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: February 14, 2026, 3:36 PM IST | Milan
ہالینڈ کی اسٹار کھلاڑی زینڈرا ویلزبوئر نے میلان کورٹینا ونٹر اولمپک گیمز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے خواتین کی ۵۰۰؍ میٹر شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ہالینڈ کی اسٹار کھلاڑی زینڈرا ویلزبوئر نے میلان کورٹینا ونٹر اولمپک گیمز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے خواتین کی ۵۰۰؍ میٹر شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ سیمی فائنل کے دوران ۲۴؍سالہ ویلزبوئر نے محض۴۱ء۳۹۹؍ سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنا ہی پرانا عالمی ریکارڈ (۴۱ء۴۱۶؍ سیکنڈز) توڑ دیا جو انہوں نے۲۰۲۲ء میں سالٹ لیک سٹی کے مقابلوں میں بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: گوریز اسنو لیگ میں خواتین کا پہلا کرکٹ میچ منعقد ہوا
فائنل ریس میں بھی ویلزبوئر کی برتری برقرار رہی اور انہوں نے دفاعی چمپئن اٹلی کی آریانا فونٹانا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ اٹلی کی آریانا فونٹانا نے سلور میڈل جیت کر اپنے اولمپک تمغوں کی مجموعی تعداد ۱۳؍کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ اٹلی کی تاریخ کی کامیاب ترین اولمپک ایتھلیٹ (ایڈورڈو منجیاروٹی کے برابر) آگئی ہیں ۔ کورٹنی سارولٹ نے کانسے کا تمغہ جیت کر کینیڈا کے لیے اس ایونٹ میں اپنی پہلی انفرادی کامیابی حاصل کی۔ زینڈرا تمغہ حاصل کرتے ہوئے زوردار جشن بھی منایا اور اپنی ساتھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس سے بھی بہتر کھیلنے کی کوشش کرینگی۔