یہ میچ گوریز اسنو کرکٹ پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے بینر تلے منعقد کیا گیا، جو مردوں کا آئس کرکٹ ٹورنامنٹ ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے، جبکہ اس کا فائنل ۱۶؍ فروری کو شیڈول ہے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2026, 10:16 PM IST | Srinagar
یہ میچ گوریز اسنو کرکٹ پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے بینر تلے منعقد کیا گیا، جو مردوں کا آئس کرکٹ ٹورنامنٹ ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے، جبکہ اس کا فائنل ۱۶؍ فروری کو شیڈول ہے۔
سرحدی علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک اہم کوشش کے طور پر، ہندوستانی فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی خوبصورت وادی گوریز میں پہلی مرتبہ خواتین کا آئس کرکٹ میچ منعقد کیا۔کئی دہائیوں سے فوج لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، جس میں دور دراز دیہی علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، فوج نے جاری گوریز اسنو کرکٹ پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے دوران مقامی لڑکیوں کی دو ٹیموں کے درمیان نمائشی آئس کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔
یہ میچ گوریز اسنو کرکٹ پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے تحت کھیلا گیا، جو مردوں کا آئس کرکٹ ٹورنامنٹ ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے جبکہ اس کا فائنل ۱۶؍ فروری کو ہونا ہے۔ گرینڈ فائنل سے قبل، فوج نے کھیلوں میں خواتین کی زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی نمائشی میچ متعارف کرایا۔
کھلاڑی ارم یعقوب نے کہاکہ ’’میں بے حد پرجوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں کہ ہماری ٹیم جیت گئی۔ یہ کامیابی ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ میں تمام لڑکیوں کو بھی حوصلہ دینا چاہتی ہوں کہ وہ ایسے پروگراموں میں حصہ لیں۔ یہ اپنے ٹیلنٹ دکھانے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔‘‘دو ٹیمیں، حبا خاتون کرکٹ کلب اور دارد شینا کلب، آرمی گڈول اسکول (اے جی ایس) داور اور مقامی ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبات پر مشتمل تھیں۔ منفی درجہ حرارت میں جمی ہوئی پچ پر کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں دارد شینا کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور۵۰؍رنز کا ہدف مقرر کیا۔
جواب میں حبا خاتون کرکٹ کلب نے بھرپور مقابلہ کیا، لیکن۱ء۱۱؍ اوورز میں۴ٌ؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دارد شینا کلب نے پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے دو رنز سے میچ جیت لیا۔ شدید سردی کے باوجود تاریخی مقابلہ دیکھنے کے لیے موجود تماشائیوں نے زور دار تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ شفیقہ کو ان کی شاندار بولنگ کارکردگی پر دیا گیا، جس میں انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھئے:اماراتی اولمپک رنر مریم الفارسی نے روزوں کے دوران ٹریننگ کے گر بتا دیے
کھلاڑی سمیرا ارشاد نے کہا کہ ’’ میں گوریز میں ہندوستانی فوج کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے لڑکیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔ میں اس موقع پر بے حد خوش اور ممنون ہوں۔ ایسے پروگرام باقاعدگی سے لڑکیوں کے لیے بھی منعقد کیے جانے چاہئیں۔ یہ پورا تجربہ واقعی شاندار اور ناقابلِ فراموش تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’او رومیو ‘‘میں ترپتی ڈمری کا زبردست روپ، لیڈی ہٹ مین بن کر چونکایا
اس اقدام نے پورے خطے میں ایک مضبوط پیغام دیا کہ اگر مرد برف پر منجمد درجہ حرارت میں کھیل سکتے ہیں تو خواتین بھی اس چیلنج کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ فوج کے اس قدم نے نہ صرف کھیل کے جذبے کو فروغ دیا بلکہ ملک کے انتہائی دور دراز اور حساس علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کو بھی مزید مستحکم کیا۔