Inquilab Logo

میرابائی چانو ماں سے ملتے ہی پھوٹ پھوٹ کرروپڑیں

Updated: July 28, 2021, 11:28 AM IST | Agency | Imphal

ٹوکیواولمپک میں چاندی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والی خاتون ویٹ لفٹرمیرابائی چانو کا اپنی آبائی ریاست منی پورکے بیر ٹکیندرجیت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زبردست استقبال کیا گیا جبکہ میرابائی اس دوران اپنی ماں سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔

Mirabai Chanu. Picture:INN
میرابائی چانو۔تصویر: آئی این این

 ٹوکیواولمپک میں چاندی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والی خاتون ویٹ لفٹرمیرابائی چانو کا اپنی آبائی ریاست منی پورکے بیر ٹکیندرجیت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زبردست استقبال کیا گیا جبکہ میرابائی اس دوران اپنی ماں سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔
 ریاست کے وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ نے میرابائی کا ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔ دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرح یہاں بھی ہوائی اڈے پر میڈیااہلکاروں اور اپنی ہردل عزیزکھلاڑی کی ایک جھلک پانے کے لئے کھیل کے مداحوں کی بھاری بھیڑ تھی۔ چانو نے۴۹؍ کلوگرام زمرے میں سلورمیڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ میرابائی اپنی ماں اونگبی لیما اور والد کرتی متئی سے گلے مل کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔سیکوریٹی گارڈس نے ان کے چاروں طرف ایک دائرہ بنایا تھا۔ ہوائی اڈے سے وہ منی پور حکومت کے ذریعہ منعقدہ اعزازی تقریب میں حصہ لینے پہنچیں جسے وزیراعلیٰ کی جانب سے منعقد کیا گیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK