Inquilab Logo

نشانت دیو پیرس۲۰۲۴ء اولمپک کوٹہ سے ایک فتح دور

Updated: March 12, 2024, 9:54 AM IST | Agency | Busto Arsizio

ہندوستانی مکے باز نے پری کوارٹر فائنل میں یونان کے کرسٹوس کیریٹس کو مات دی۔

Nishant Dev. Photo: INN
نشانت دیو۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستان کے نشانت دیو نے ورلڈ باکسنگ کوالیفکیشن ٹورنامنٹ کے۷۱؍ کلوگرام وزن زمرے کے پری کوارٹر فائنل میں متفقہ فیصلے سے یونان کے کرسٹوس کیریٹس کو۰۔ ۵؍ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ نشانت پیرس ۲۰۲۴ء اولمپک کوٹہ حاصل کرنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ بائیں ہاتھ کے ہندوستانی باکسر نے اتوارکی رات کھیلے جانے والے میچ کے پہلے راؤنڈ میں جارحانہ موقف اور دفاعی کھیل کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد دوسرے راؤنڈ میں نشانت نے کیریٹس کو ایک طاقتور پنچ مارا جس نے حریف کو اسٹینڈنگ کاؤنٹ پر مجبور کردیا۔ ایک اسٹینڈنگ ۸؍ کاونٹ جسے پروٹیکشن کاؤنٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک باکسنگ فیصلہ کال ہے جو ایک باؤٹ کے دوران ریفری کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ ریفری ۸؍ تک گننا کرتا ہے۔ اس دوران ریفری فیصلہ کرے گا کہ آیا باکسر جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں۔ اپنے مقابلے کے بعد نشانت نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔ میں اس میچ کیلئے پوری طرح تیار تھا۔ مجھے امید ہے کہ میں پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلوں گا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ پورے ٹورنامنٹ کی تیاری کی تھی۔ اب اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے صرف ایک اور میچ باقی ہے، مجھے امید ہے کہ میں اس میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ ‘‘۲۳؍سالہ باکسر نشانت دیو اگلے پیر کو ورلڈ چمپئن شپ سلور میڈلسٹ امریکہ کے اوماری جونس کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کھیلیں گے۔ اس مقابلے میں جیت کے ساتھ ہی نشانت کو اولمپکس میں مردوں کے۷۱؍ کلوگرام زمرے میں ہندوستان کیلئے کوٹہ ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK