Inquilab Logo

آخری اولمپک کوالیفائر کیلئے باکسر امیت ہندوستانی ٹیم میں

Updated: April 14, 2024, 12:40 PM IST | Agency | New Delhi

عالمی چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے امیت پنگھل۲۵؍ مئی سے ۲؍ جون تک بنکاک میں ہونے والے آخری اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے ہندوستانی باکسنگ ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

Amit Panghal. Photo: INN
امیت پنگھل۔ تصویر : آئی این این

عالمی چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے امیت پنگھل۲۵؍ مئی سے ۲؍ جون تک بنکاک میں ہونے والے آخری اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے ہندوستانی باکسنگ ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ گزشتہ ماہ اٹلی میں اولمپک کوالیفائرس میں خراب کارکردگی کے بعد ۵؍ مکے بازوں کو دوسرے عالمی کوالیفکیشن ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ ہندوستان کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر برنارڈ ڈن کو بھی عہدہ چھوڑنا پڑا۔ عالمی چمپئن شپ۲۰۲۳ء کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے دیپک بھوریا (۵۱؍ کلوگرام) اور محمد حسام الدین (۵۷؍کلوگرام)، ۶؍ بار ایشین چمپئن شپ کا تمغہ جیتنے والے شیوا تھاپا (۶۳ء۵؍کلوگرام)، دفاعی قومی چمپئن لکشیا چاہر کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ ۲۰۱۹ءکی عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ، ۲۰۲۲ء کے دولت مشترکہ کھیلوں اور۲۰۲۴ء کے اسٹرانس میموریل ٹورنامنٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پنگھل کے پاس دوسرے اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ قومی چمپئن سچن سیواچ (۵۷؍کلوگرام) کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ہماچل پردیش کے ابیناش جموال ۶۳ء۵؍کلوگرام کے زمرے میں تھاپا کی جگہ لیں گے جبکہ ابھیمنیو لورا نے۸۰؍ کلوگرام کیٹیگری میں لکشیا کی جگہ لی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK