فیڈریکو چیسا اور محمد صلاح کے ایک ایک نے لیورپول کی شرمندگی کو بچایا۔ انگلش پریمیر لیگ کے دفاعی چمپئن لیورپول نے بورن ماؤتھ کے خلاف۲۔۴؍ کی سنسنی خیز کامیابی حاصل کی-
EPAPER
Updated: August 16, 2025, 5:29 PM IST | Liverpool
فیڈریکو چیسا اور محمد صلاح کے ایک ایک نے لیورپول کی شرمندگی کو بچایا۔ انگلش پریمیر لیگ کے دفاعی چمپئن لیورپول نے بورن ماؤتھ کے خلاف۲۔۴؍ کی سنسنی خیز کامیابی حاصل کی-
دفاعی چمپئن لیور پول فٹبال کلب نے جذباتی مقابلے میں بورن ماؤتھ کو۲۔۴؍ سے شکست دے کر انگلش پریمیر لیگ فٹبال کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ میچ کے دوران ڈیاگو جوٹا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا جب کہ اس میچ میں ایک کھلاڑی نسلی تبصروں کا نشانہ بھی بن گیا۔ دو گول کی برتری گنوانے کے بعد فیڈریکو چیسا نے۸۸؍ویں منٹ میں لیورپول کے لیے گول کیا۔ اس سے قبل ہیوگو ایکیٹائیک اور کوڈی گاکپو نے لیور پول کو۰۔۲؍گول کی برتری دلائی تھی۔ میچ۲۸؍ویں منٹ میں کچھ دیر کے لیے مقابلہ روک دیا گیا جب بورن ماؤتھ کے فارورڈ اینٹونی سیمینیو نے ریفری انتھونی ٹیلر سے شکایت کی کہ ایک تماشائی نے ان پر نسلی تبصرہ کیا ہے۔ ٹیم منیجر نے کہا کہ تبصرہ کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ گھانا کے۲۵؍ سالہ سیمینیو کو ان کے ساتھیوں نے تسلی دی۔
The pitchside views of Cody`s strike 🫡📲#TeamPixel | #Ad pic.twitter.com/GdkYIu4UrH
— Liverpool FC (@LFC) August 16, 2025
چیسا اور محمد صلاح نے اسٹاپیج ٹائم میں گول کیا۔
بورن ماؤتھ کے سیمینیو نے۶۴؍ویں اور۷۶؍ویں منٹ میں گول کر کے لیورپول کی برتری کو کم کر دیا تھا۔۳؍ جولائی کو لیورپول کے مقبول ترین کھلاڑی جوٹا اور ان کے بھائی آندرے سلوا کی کار حادثے میں موت ہوگئی تھی اور اس لئے لیورپول کے کھلاڑیوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
لیور پول کے کھلاڑیوں نے میدان میں ایک حلقہ بنا لیا جب کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عملے نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ آخری سیٹی بجنے کے بعد محمد صلاح اپنے آنسو نہ روک سکے۔ وہ کوپ اسٹینڈ کے سامنے کھڑے تھے۔ انہوں نے میچ میں گول کرنے کے بعد جوٹا کی طرح جشن بھی منایا۔لیورپول کلب کے لئے اہم گول چیسا نے ۸۸؍ویں منٹ اور محمد صلاح نے انجری ٹائم میں کئے۔