Inquilab Logo

محمدعامر اور رؤف کے کورو نا ٹیسٹ منفی،ٹیم کیساتھ شامل ہوںگے

Updated: July 31, 2020, 11:20 AM IST | Agency | London

پاکستان کرکٹر حارث رؤف اور فاسٹ بولر محمد عامر مسلسل ۲؍ کورونا وائرس ٹیسٹ جانچ میں منفی پائے گئے ہیں۔رؤف رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان سے انگلینڈ کے لئے پرواز لیں گے جبکہ انگلینڈ میں موجود عامر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

Mohammed Amir - Pic : INN
محمد عامر ۔ تصویر : آئی این این

پاکستان کرکٹر حارث رؤف اور فاسٹ بولر محمد عامر مسلسل ۲؍ کورونا وائرس ٹیسٹ جانچ  میں منفی پائے گئے ہیں۔رؤف رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان سے انگلینڈ کے لئے پرواز لیں گے جبکہ انگلینڈ میں موجود عامر ٹیم میں شامل ہوں گے۔رؤف نے ۲۰؍جولائی تک۶؍ بار کورونا وائرس کی جانچ کرائی تھی جس میں سے وہ ۵؍ میں کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ ان کا ایک ٹیسٹ منفی آیا لیکن خطوط رہنما کے مطابق ٹیم میں شامل ہونے کے لئے لگاتار ۲؍ ٹیسٹ میں منفی آنا لازمی ہے۔ اس پورے عرصے میں ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ملی۔
 رؤف کو لگاتار ۲؍ بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد ان کے انگلینڈ میں ٹیم میں شامل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ دونوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد رؤف نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں پاکستان سے انگلینڈ کے لئے اڑان بھریں گے۔
 جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ عامر قرنطینہ میں لازمی وقت گزارنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں ۔ اس دوران وہ ۲؍ بار کورونا وائرس ٹیسٹ میں منفی پائے گئے تھے۔پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ عامر ۲۴؍جولائی کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے اور برطانیہ کی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق وہ ۵؍دن تک قرنطینہ میں رہے جس کے دوران انہوں نے ۲؍ کورونا ٹیسٹ کرائے تھے۔
 رؤف کو صرف ٹی۔۲۰؍ سیریز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ اگرچہ بعد میں انہوں نے ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن کورونا ٹیسٹ کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ کھیلنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ پاکستان نے ۵؍اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لئے ۲۰؍رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں رؤف کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ روف ۲۸؍اگست سے مانچسٹر میں شروع ہونے والی ۳؍میچوں کی ٹی ۔۲۰؍ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK