پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جو ۲۰؍ جولائی کو شروع ہوا تھا جمعرات کو ختم ہو گیا۔ آج بھی دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ لوک سبھا ’وندے ماترم‘ کے ترانے کے بعد ملتوی ہو گئی اور راجیہ سبھا میں تقریباً ایک گھنٹے تک بحث ہوئی اور پھر یہ ملتوی کردیا گیا۔
EPAPER
Updated: August 14, 2026, 12:34 PM IST | Agency | New Delhi
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جو ۲۰؍ جولائی کو شروع ہوا تھا جمعرات کو ختم ہو گیا۔ آج بھی دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ لوک سبھا ’وندے ماترم‘ کے ترانے کے بعد ملتوی ہو گئی اور راجیہ سبھا میں تقریباً ایک گھنٹے تک بحث ہوئی اور پھر یہ ملتوی کردیا گیا۔
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جو ۲۰؍ جولائی کو شروع ہوا تھا جمعرات کو ختم ہو گیا۔ آج بھی دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ لوک سبھا ’وندے ماترم‘ کے ترانے کے بعد ملتوی ہو گئی اور راجیہ سبھا میں تقریباً ایک گھنٹے تک بحث ہوئی اور پھر یہ ملتوی کردیا گیا۔ اس بار کا مانسون اجلاس پوری طرح سے دھل (washout) گیا۔ چندہ چوری، جنتر منتر پر طلبہ کا احتجاج و لاٹھی چارج اور ایف سی آر اے بل سمیت کئی ایسے مسائل رہے جو بحث کا مرکز بنے۔ حالانکہ لوک سبھا اسپیکر نے ایوان کے کام کاج کے تعلق سے کوئی معلومات نہیں دی لیکن یہ واضح ہو گیا کہ دونوں ایوانوں میں بہت کم کام کاج ہوا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر ۱۹؍ میٹنگیں تجویز کی گئی تھیں اور روزانہ ایوان کو تقریباً ۷؍گھنٹے کا کام کرنا تھا۔ اس حساب سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں تقریباً ۱۱۴۔۱۱۴؍ گھنٹے کا کام کاج ہونا تھا، لیکن بار بار کارروائی ملتوی ہونے کے باعث دونوں ایوان اس ہدف کے آس پاس بھی نہیں پہنچ پائے۔ اس دوران ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے ضائع ہو گئے۔
پی آر ایس لیجسلیٹو ریسرچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق راجیہ سبھا کی پروڈکٹیوٹی رواں سیشن میں محض ۳۹؍ فیصد رہی۔ ایوان طے شدہ وقت کے مقابلے میں کل ۳۷؍ گھنٹے ۴۹؍منٹ ہی کام کر سکا۔ یعنی جتنا وقت طے تھا اس کا نصف سے بھی کم حصہ اصل کام کاج میں استعمال ہو سکا۔ مانسون اجلاس میں اگر راجیہ سبھا کا حال برا تھا تو لوک سبھا کی صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب رہی۔ پی آر ایس کے مطابق مانسون اجلاس میں لوک سبھا کی پروڈکٹیوٹی گھٹ کر صرف ۱۶؍ فیصد رہ گئی۔ پورے سیشن میں لوک سبھا محض ۱۷ء۴؍گھنٹے ہی کام کر سکی۔ لوک سبھا میں بھی کئی اہم بلوں پر بحث متاثر ہوئی یہاں تک کہ جن بلوں کو پاس کیا جانا تھا ان پر بھی ٹھیک سے بحث نہیں ہو سکی۔