Inquilab Logo

رفتار اور اسٹیمینا کے لئے محمد سمیع کا انوکھا طریقہ

Updated: June 30, 2020, 10:05 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنے آپ کو کھیل کے لئے ہمہ وقت تیار رکھنے سے متعلق اپنی تیاری کا ایک اور ویڈیو اپنے شائقین کے لئے شیئر کیا ہے۔

Mohammed Shami - Pic : INN
محمد سمیع ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنے آپ کو کھیل کے لئے ہمہ وقت تیار رکھنے سے متعلق اپنی تیاری کا ایک اور ویڈیو اپنے شائقین کے لئے شیئر کیا ہے۔محمد سمیع کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل اپنے گاؤں چلے گئے تھے۔ پچھلے ۳؍مہینوں سے وہ اترپردیش کے امروہہ ضلع کے اپنے گاؤں سہسپور علی نگر میں اپنے کنبے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اس وقت کے دوران وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے بھی مستقل کوشش کر رہے ہیں جس کا ویڈیو وہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اب سمیع نے اپنی چستی پھرتی بڑھانے کے لئے انوکھا طریقہ اختیارکیا ہے جس کا ویڈیو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔دراصل سمیع نے اپنے مداحوں کے ساتھ جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں ان کا پالتو کتا جیک بھی موجود ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو پر `اسپیڈ ورک جیک کے ساتھ کا کیپشن تحریر کیاہے۔ اس ویڈیو میں سمیع جیک کے ساتھ اپنے کھیتوں میں تیز دوڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی موجودہ فاسٹ بالنگ لائن اپ میں کپتان وراٹ کوہلی ٹیسٹ میچ کے لئے سمیع پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ سمیع نے گزشتہ سیزن کے دوران اپنے ساتھی بولرس سے زیادہ وکٹ لینے پر بھی کوہلی کا اعتماد ثابت کیا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK