Inquilab Logo

مشیر خان نے انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ کے بعد رنجی میں اپنی پہلی سنچری بنائی

Updated: February 24, 2024, 10:19 AM IST | Agency | Mumbai

رنجی ٹرافی کے میچ میں بڑودہ کے خلاف پہلی اننگز میں انہوںنے ۱۲۸؍رن بنائے۔مشیر خان نے ممبئی کی اننگز کو سنبھالا اور بہتر پوزیشن فراہم کی۔

Musheer Khan. Photo: INN
مشیر خان۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے اسٹار مشیر خان نے پہلی فرسٹ کلاس سنچری بنا کر ممبئی کو مشکلات سے نجات دلائی کیونکہ میزبان ٹیم نے بڑودہ کی ٹیم کے خلاف رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل کے پہلے دن ۵؍وکٹوں پر ۲۴۸؍ رن بنائے۔ خیال رہے کہ ۱۸؍سالہ مشیر خان نے جنوبی افریقہ میں انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنائے تھے۔ 
 مشیر خان نے۲۱۶؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۲۸؍ رن بنائے۔ انہوں نے دو اہم شراکتیں بھی کیں اور ممبئی کو مشکل سے نکالا۔ ایک وقت ممبئی کے ۴؍ وکٹ ۹۹؍ رن پر گر چکے تھے۔ ٹیم انڈیا کے بلے باز سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر کو زخمی آل راؤنڈر شیوم دوبے کے متبادل کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ بڑودہ کے تجربہ کار بھارگو بھٹ نے ۸۲؍ رن کے عوض۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے پرتھوی شا (۳۳؍رن)، بھوپین لالوانی (۱۹؍ رن) اور اجنکیا رہانے کے وکٹ لئے۔ 
 مشیر تیسرے نمبر پر آئے اور ۵؍ویں وکٹ کے لئے سورینش شیڈگے کے ساتھ۴۳؍ رن کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد ہاردک تمور کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے ۱۰۶؍ رن جوڑے۔ اس سے قبل کھلاڑیوں نے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر منوہر جوشی کی یاد میں ۲؍ منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ ممبئی کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔ مشیرخان نے جارحانہ کرکٹ کھیلا، اہم شراکت قائم کی۔ ممبئی نے منشیر کی اننگز کے زور پر بڑودہ کے خلاف واپسی کی۔ 
دوسرے میچوں میں، ودربھ نے کرناٹک کو اتھروا ٹیڈے کی شاندار سنچری کی مدد سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ یش راٹھور نے بھی۹۳؍ رن بنائے، جس سے ودربھ کو بڑے اسکور کی طرف بڑھنے میں مدد ملی۔ ودربھ کے ۳؍وکٹ پر ۲۶۱؍رن ہیں۔ آندھرا کے خلاف مدھیہ پردیش مشکل میں ہے۔ اسے ۲۵۰؍ سے رن کے اندر آؤٹ ہونے کا خطرہ ہے جبکہ تمل ناڈو نے سوراشٹر کو پہلی اننگز میں صرف۱۸۳؍ رن پر آؤٹ کرنے کے بعد ابتدائی وکٹ گنوا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK