Inquilab Logo

انٹرمیلان کو ہراکر ناپولی نے فائنل کی طرف قدم بڑھایا

Updated: February 14, 2020, 10:51 AM IST | Agency | Milan

اٹالین کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے مقابلہ میں فیبین نے فاتح ٹیم کیلئے واحد گول کیا

فیبین روئیز  نے اپنی ٹیم ناپولی کےلئے شاندار گول کیا۔ تصویر : آئی این این
فیبین روئیز نے اپنی ٹیم ناپولی کےلئے شاندار گول کیا۔ تصویر : آئی این این

 میلان : فیبین روئیز کے واحد گول کی بدولت ناپولی نے بدھ کی دیر رات کھیلے جانے والے اٹالین کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں انٹر میلان کو حیران کرتے ہوئے ایک صفر سے جیت حاصل کر لی۔ہسپتانوی مڈ فیلڈر فیبین نے کھیل کے ۵۷؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ناپولی کی جیت میں اہم رول ادا کیا ۔واضح رہے کہ ناپولی کو گزشتہ مقابلے میں گھریلو میدان پر لیچے کے ہاتھوں ۲۔۳؍کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 فیبین نے جیاونی ڈی لارنزو سے ملنے والے پاس کو روکا اور اس کے بعد انٹر میلان کے ۳؍دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے گول کر دیا۔میلان کے گول کیپر محض دیکھتے ہی رہ گئے۔ دوسری جانب انٹر میلان نے ،جس نے اے سی میلان کو ہراکر سیری’اے‘ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی،  ناپولی کے خلاف مقابلے میں کمزور نظر آئی۔کھلاڑیوں نے ملنے والے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ان کے پاس گول کرنے کے کئی موقع آئے تھے۔۶۰؍ہزار شائقین سے بھرے اسٹیڈیم میں دونوں ہی ٹیموں کے پاس پہلے ہاف میں گول کرنے کا موقع تھا لیکن دونوں ہی موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ انٹر میلان کے لاتورو مارٹینیز گول کرنے سے محروم رہ گئے اور ان کا شاٹ گول پوسٹ سے باہر چلا گیا جبکہ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے ناپولی کے جلینسکی کی کوشش کو پیڈیلی نے ناکام کردیا تھا۔یاد رہے کہ ناپولی نے اٹالین کپ کا گزشتہ خطاب ۲۰۱۴ء میں جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK