Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے

Updated: August 29, 2025, 5:43 PM IST | Zurich

ہندوستان کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ فائنل۲۰۲۵ء کے مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں۰۱ء۸۵؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔

Neeraj Chopra. Photo:INN
نیرج چوپڑا۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ فائنل۲۰۲۵ء کے مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں۰۱ء۸۵؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی جرمنی کے جولین ویبر نے۵۱ء۹۱؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ خطاب  اپنے نام کیا۔

لیٹزیگرنڈ اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلے میں ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے مقابلے کا آغاز اچھا کیا اور پہلی کوشش میں۳۵ء۸۴؍ میٹر پھینکا۔ تاہم درمیانی تین کوششوں میں مسلسل فاؤل کی وجہ سے وہ پیچھے رہ گئے۔ پانچواں تھرو بھی ناکام رہا لیکن نیرج نے چھٹی اور آخری کوشش میں شاندار واپسی کی اور۰۱ء۸۵؍ میٹر کا فاصلہ ریکارڈ کیا اور دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ تھرو انہیں کیشورن والکوٹ سے آگے لے گیا، جو ۹۵ء۸۴؍ میٹر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

جرمنی کے ویبر نے اپنی دوسری کوشش میں۵۱ء۹۱؍ میٹر کا تھرو پھینکا۔ کوئی اور ایتھلیٹ یہ فاصلہ عبور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور ویبر نے نیا ذاتی بہترین اور عالمی برتری کا ریکارڈ بنا کر خطاب جیت لیا۔مقابلے کے دیگر دعویدار گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز۰۶ء۸۲؍ میٹر کے ساتھ چوتھے، کینیا کے جولیس یگو۰۱ء۸۲؍ میٹر کے ساتھ پانچویں،۸۱ء۸۱؍ میٹر کے ساتھ چھٹے نمبر پر مالدووا کے ایڈرین مارڈار اور۲۹ء۸۱؍ میٹر (ذاتی بہترین) کے ساتھ ساتویں نمبر پر سوئزرلینڈ کے سائمن ویلینڈ تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK