• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپینش لالیگا میں بارسلونا نے گیرونا کو سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا

Updated: October 19, 2025, 8:21 PM IST | Barcelona

دفاعی چمپئن بارسلونا نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے ۹؍ویں میچ میں گیرونا کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد گیرونا کی ٹیم کو ۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔

Pedri.Photo:INN
پیڈری۔ تصویر:آئی این این

دفاعی چمپئن  بارسلونا نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے ۹؍ویں میچ میں گیرونا کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم بنالی ۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد گیرونا کی ٹیم کو ۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔دفاعی چمپئن بارسلونا کی جانب سے پیڈری گونزالز اور رونالڈ آراوجو نے ایک  ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 

یہ بارسلونا کی لیگ میں ساتویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی ۳؍ پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید بہتر کرلی ۔ اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور  سخت  مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
 اتوار کو  اسپین کے شہر بارسلونا کے ایسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور گیرونا کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم نے حریف گیرونا کو ایک کے مقابلے میں ۲؍گول سے ہرا دیا۔ دفاعی  چمپئن  بارسلونا کی جانب سے پیڈری گونزالز اور رونالڈ آراوجو نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گیرونا کی جانب سے واحد گول ایکسل وٹسل نے میچ کے۲۰؍ ویں منٹ پر اسکور کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں ساتویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد بارسلونا کے۲۲؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔ ریئل  میڈرڈ۲۱؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا نے انڈر۲۰؍فٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
کولمبیا نے فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری۲۴؍ ویں انڈر ۲۰؍ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ای ایس پی این کے مطابق انڈر۲۰؍فٹبال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ  مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 
 میگا ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں کولمبیا کی ٹیم نے فرانس کو۰۔۱؍ گول سے ہرا دیا۔ جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کولمبیا اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے  تھیں جس میں کولمبیا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فرانس کی ٹیم کو ۰۔۱؍ گول سے ہرا دیا۔ آسکر اینڈریس پیریا ایبونس نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ آسکر اینڈریس پیریا ایبونس نے میچ شروع ہونے کے بعد دوسرے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔ کولمبیا نے فرانس کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK