فیفا ورلڈکپ۲۰۲۲ء میں افریقی چمپئن سینیگال نے عالمی نمبر۸؍ ٹیم نیدرلینڈس کو لوہے کے چنے چبوادئیے، تاہم آخری لمحات میں یورپی ٹیم کے تجربے کے آگے ڈھیر ہوگئی۔
فیفا ورلڈکپ۲۰۲۲ء میں افریقی چمپئن سینیگال نے عالمی نمبر۸؍ ٹیم نیدرلینڈس کو لوہے کے چنے چبوادئیے، تاہم آخری لمحات میں یورپی ٹیم کے تجربے کے آگے ڈھیر ہوگئی۔قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سینیگال نے توقع سے بہتر کھیل پیش کیا۔ سینیگال نے نیدرلینڈس کے گول پر پے درپے حملے کئے، تاہم وہ اسکور حاصل کرنے میں ناکام رہے۔میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی جبکہ دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات تک بھی اسکورصفر۔صفر رہا۔تاہم۸۴؍ویں منٹ میں نیدرلینڈس نے کوڈی گیکپو کے ہیڈر کی مدد سے میچ میںصفر۔۱؍ کی برتری حاصل کرلی۔ پُراعتماد نیدرلینڈس نے افریقی چمپئن ٹیم کوانجری ٹائم میں ایک اور گول کرکے اپنی جیت صفر۔۲؍گول سے یقینی بنالی۔