• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیری پوٹر سیریز کا نیا ٹریلر جاری، جادوگروں کی نئی نسل ہاگ وارٹس پہنچ گئی

Updated: September 03, 2026, 6:01 PM IST | New York

ہیری پوٹر کے مداحوں کے لیے ایک بار پھر جادوئی دنیا کے دروازے کھل گئے ہیں۔ ایچ بی او نے اپنی آنے والی ٹی وی سیریز ’’Harry Potter and the Philosopher’s Stone‘‘ کا نیا اور پہلے سے زیادہ تفصیلی ٹریلر جاری کردیا ہے۔ ٹریلر میں ہیری، رون اور ہرمیون کی نئی نسل کو ہاگ وارٹس پہنچتے، سارٹنگ ہیٹ کی تقریب میں شامل ہوتے اور کوئڈچ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Harry Potter.Photo:INN
ہیری پوٹر۔ تصویر:آئی این این

ہیری پوٹر کے مداحوں کے لیے ایک بار پھر جادوئی دنیا کے دروازے کھل گئے ہیں۔  ایچ بی او نے اپنی آنے والی ٹی وی سیریز ’’Harry Potter and the Philosopher’s Stone‘‘ کا نیا اور پہلے سے زیادہ تفصیلی ٹریلر جاری کردیا ہے۔ ٹریلر میں ہیری، رون اور ہرمیون کی نئی نسل کو ہاگ وارٹس پہنچتے،  سارٹنگ ہیٹ  کی تقریب میں شامل ہوتے اور کوئڈچ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 


اس نئی سیریز میں Dominic McLaughlin  ہیری پوٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ  Alastair Stout  رون ویزلی اور  Arabella Stanton  ہرمیون گرینجر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ تینوں نوجوان اداکار پہلی بار اس مشہور جادوئی دنیا کو نئی نسل کے لیے پیش کریں گے۔  ٹریلر میں تینوں کی ہاگ وارٹس کے سفر، اسکول کے راہداریوں میں ملاقات، دوستی اور مختلف جادوئی مہمات کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:بیت المقدس: اگست میں مسجد الاقصیٰ پر ۵۲۰۹؍ اسرائیلی آبادکاروں کے حملے

ٹریلر کی نمایاں جھلکیوں میں ہاگ وارٹس کی سارٹنگ سیریمنی  شامل ہے۔ نئے طلبہ کوسارٹنگ ہیٹ  کے ذریعے مختلف ہاؤسیزمیں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہیری کے لیے یہ لمحہ خاص طور پر اہم دکھایا گیا ہے کیونکہ وہ اسلائی تھیرین میں جانے سے خوفزدہ نظر آتا ہے اور بالآخر اسے  گریفونڈور میں شامل کیا جاتا ہے۔ 
نئے ٹریلر میں ہیری کو پہلی مرتبہ  کوئڈچ کھیلتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ وہ گریفونڈور کی جانب سے بطور  سیکر میدان میں اڑتا نظر آتا ہے  جبکہ رون اور ہرمیون اسے سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریلر میں ہیری کا ہیگریڈ سے ملنا، کلاس روم کے مناظر، جادوئی مخلوقات، پوشیدہ دنیا اور خطرناک حالات کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔ایچ بی او کا یہ منصوبہ جے کے رولنگ  کی کتابوں کی نسبتاً زیادہ تفصیلی اور وفادار ٹی وی ایڈاپشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ پہلے سیزن میں   ’’Harry Potter and the Philosopher’s Stone‘‘ کی کہانی کو  ۸؍قسطوں میں بیان کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ڈاکٹر نینے نے انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کے لندن منتقل ہونے کی وجہ بتائی

اصل آٹھ فلموں کی کامیابی کے بعد یہ ہیری پوٹر کی کہانی کی دوسری بڑی اسکرین ایڈاپشن ہے۔ نئی سیریز کا مقصد کتابوں کے ایسے کئی حصوں کو بھی تفصیل سے دکھانا ہے جنہیں فلموں میں محدود وقت کی وجہ سے مختصر کرنا پڑا تھا۔ ایچ بی او کے مطابق ’’Harry Potter and the Philosopher’s Stone‘‘ کا پہلا سیزن کرسمس ۲۰۲۶ء پر ایچ بی او  پر پریمیئر ہوگا۔ سیریز کی اگلی قسطوں میں رولنگ  کی باقی کتابوں کو بھی مرحلہ وار ٹی وی پر پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔  نئے ٹریلر نے شائقین کو ایک طرف اصل فلموں کی یاد تازہ کرائی ہے، جبکہ دوسری جانب نئی کاسٹ اور نئے انداز کے باعث یہ سوال بھی پیدا کیا ہے کہ نئی سیریز کلاسک ہیری پوٹر کہانی کو کس حد تک مختلف انداز میں پیش کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK