Inquilab Logo

نیوزی لینڈ کےڈیون کانوے نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کردی

Updated: June 04, 2021, 2:04 PM IST | Agency | London

کیوی بلے باز نے لارڈس کے میدان پرکریئر کے پہلے ہی دن سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا

 New Zealand batsman Devon Conway scored a magnificent double century.Picture:PTI
نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کانوے نے شاندار ڈبل سنچری بنائی تصویر ۔پی ٹی آئی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز نیوزی لینڈ کےلئے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ڈیون کانوے نے سنچری بناکر تاریخ رقم کردی۔افتتاحی بلے باز کانوے لارڈس کے تاریخی میدان پر کریئر کے پہلے میچ میں پہلے ہی دن سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے کانوے نیوزی لینڈ کے۱۲؍بلے باز ہیں جبکہ لارڈس میدان پر پہلے میچ میں سنچری بنانے والے وہ صرف چھٹے بلے باز ہیں۔ ڈیون کانوے نے ۹۱؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ٹیسٹ کریئر کی اپنی پہلی ہاف سنچری ۶؍چوکوں کی مدد سے مکمل کی اور اس کے بعد ۱۶۳؍گیندوں میں ۱۱؍گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔اپنی اس شاندار کارکردگی کی بدولت انہوںنےہندوستان کے سابق کپتان سورو گنگولی کا ۲۵؍ سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔سورو گنگولی نے لارڈس میدان پر اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے ۱۹۹۶ء میں انگلینڈ کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ ۲۵؍سال بعد اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے کانوے پہلے بلے باز ہیں۔لارڈس میدان پر اب تک بیرون ملک ۳؍ کھلاڑی ہی اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر سکے ہیں۔ ہیری گرام نے ۱۸۹۳ء میں،سورو گنگولی نے ۱۹۹۶ء میں اور اب ڈیون کانوے ۲۰۲۱ء میں یہ کارنامہ انجام دینے والے بلے باز بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ کانوے نے اپنی اننگز کا  ۱۳۲؍واں رن بناتے ہوئے اپنے پہلے میچ کی پہلی ٹیسٹ اننگز میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا سورو گنگولی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یاد رہے کہ ہندوستان کے بلے باز سورو گنگولی نے ۱۹۹۶ء میں لارڈس میدان پر اپنے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ۱۳۱؍ رنوں کی اننگز کھیلی تھی۔
انگلینڈ کی خراب شروعات
 نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے ۳۷۸؍رنوں کے جواب میں انگلینڈ نے خبر لکھے جانے تک ۲؍ وکٹ کے نقصان پر ۵۶؍رن بنا لئے تھے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کانوے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔کانوے ۲۰۰؍رن کے ذاتی اسکور پر آخری وکٹ کی شکل میں رن آؤٹ ہوئے۔انہوںنے اپنی اننگز کے دوران ۲۲؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ہینری نکولس نے ۶۱؍ رنوں کا تعاون دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK