• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ کو ایسی چوٹ پہچائیں گے کہ وہ دوبارہ اٹھ نہیں سکے گا: آیت اللہ خامہ ای

Updated: February 17, 2026, 10:16 PM IST | Tehran

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای نے ڈونالڈ ٹرمپ کی دھکیوں کے جواب میں کہا کہ امریکہ کو ایسی چوٹ پہچائیں گے کہ وہ دوبارہ اٹھ نہیں سکے گا، اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران امریکہ سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، مشرق وسطیٰ میں امن ہمارے پاس ہے۔

Iranian Supreme Leader Ali Khamenei. Photo: INN
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای۔ تصویر: آئی این این

امریکہ اور ایران کے مابین جنیوا میں مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے،اس سے قبل ترمپ نے مسلسل دھمکی آمیز رویہ اختیا رکرتے ہوئے، کہا تھا کہ  ان کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔ ساتھ ہی مذاکرات سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ساتھ ہی ایران کے جوہری تنصیبات پر گزشتہ حملوں کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ،’’مشرق وسطیٰ میں ہمارے پاس امن ہے۔ آپ کو یہاں وہاں کچھ شعلے نظر آئیں گے، لیکن ہم بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ میں امن قائم کر چکے ہیں۔ یہ اس لیے ہوا کہ ہم نے جوہری صلاحیت پر بی ٹو (B-2) جنگی طیاروں سے حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ  سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا، ’’وہ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے

اس دوران ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی دھمکیوں پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکی صدر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، انہوں  نے ایران کی طرف جنگی جہاز بھیج دیے ہیں۔ بہت اچھا... ایک طیارہ بردار جہاز یقیناً ایک خطرناک اثاثہ ہے، لیکن اس جہاز سے بھی زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اس جہاز کو سمندر کی تہہ تک پہنچا سکتا ہے، دنیا کی سب سے طاقتور فوج کو کبھی ایسا زبردست دھچکا لگ سکتا ہے کہ وہ دوبارہ کھڑی نہ ہو سکے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: جنیوا میں ایران سے سمجھداری کی امید: ڈونالڈوٹرمپ

واضح رہے کہ امریکہ دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کو مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے، جہاں یو ایس ایس ابراہم لنکن پہلے سے موجود ہے۔اس کے علاوہ امریکی  فوج کی ایک بڑی تعداد بھی ایران کے اطراف تعینات ہے، اس سے یہ نتیجہ نکالا جارہا ہے کہ یہ ڈونالڈ ٹرمپ کی حکمت عملی ہے تاکہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام (اور ممکنہ طور پر میزائل پروگرام) پر معاہدے پر مجبور کیا جا سکے۔ جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے ایک دن بعد ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ ،’’ہمیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ یہ بہت تکلیف دہ ہوگا۔ میں ایسا نہیں ہونے دینا چاہتا، لیکن ہمیں معاہدہ کرنا ہوگا۔ اگر انہوں نے معاہدہ نہ کیا تو یہ ایران کے لیے بہت تکلیف دہ ہوگا۔‘‘
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں، امریکہ، جو جنگ زدہ ممالک کے درمیان امن قائم کروا رہا تھا، نے ایران پر حملہ کیا اور اس کی جوہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔ مذاکرات اور معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا، ’’ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم ان کے ساتھ معاہدہ کر سکتے ہیں، اور اگر نہیں کر سکے تو ہمیں دوسرے مرحلے میں جانا پڑے گا۔ دوسرا مرحلہ ان کے لیے بہت مشکل ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK