Inquilab Logo

نیمار نے ہیٹ ٹرک کی مدد سے رونالڈو کاریکارڈ توڑ دیا

Updated: October 16, 2020, 1:35 PM IST | Agency | São Paulo

دنیا کے سب سے مہنگے فٹ بال کھلاڑی نیمار کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے برازیل نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پیرو کو ۲؍کے مقابلے ۴؍گول سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ پوائنٹ ٹیبل میں برازیل اور ارجنٹائنا کے ۶۔۶؍پوائنٹس ہیں لیکن گول اوسط کی بنیاد پر برازی پہلے مقام پر قابض ہے۔اس مقابلے میں برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے برازیل کےلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

Neymar. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

دنیا کے سب سے مہنگے فٹ بال کھلاڑی نیمار کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے برازیل نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پیرو کو ۲؍کے مقابلے ۴؍گول سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ پوائنٹ ٹیبل میں برازیل اور ارجنٹائنا کے ۶۔۶؍پوائنٹس ہیں لیکن گول اوسط کی بنیاد پر برازی پہلے مقام پر قابض ہے۔اس مقابلے میں برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے برازیل کےلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔نیمار میں برازیل کےلئے گول کرنے کے معاملے میں رونالڈو کو پچھاڑ دیا ہے۔پیرو کے خلاف مقابلے میں نیمار نے ۲؍مرتبہ پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا جبکہ ایک گول انہوںنے انجری ٹائم میں کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ پیرو کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کی بدولت برازیل کیلئے بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے گول کی تعداد ۱۰۳؍ مقابلوں میں ۶۴؍ہوگئی۔اس سے قبل رونالڈو نے برازیل کیلئے ۹۸؍میچوں میں ۶۲؍ گول کئے تھے۔ نیمار اب ان سے آگے نکل گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے مقام پر لیجنڈ فٹبالر پیلے سب سے آگے ہیں۔واضح رہے کہ پیلے نے برازیل کے لئے۹۲؍مقابلوں میں ۷۷؍ گول کئے ہیں۔روماریو نے ۷۰؍میچوں میں۵۵؍ گول جبکہ زیکو نے ۷۱؍میچوں میں ۴۸؍گول کئے ہیں۔  جہاں تک عالمی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے  کی بات ہے تو یہ ریکارڈ ایران کے علی ڈائر کے نام ہیں جنہوں نے ۱۰۹؍گول کئے ہیں۔ وہیں اس کے بعد دوسرے مقام پر پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو  ہیں جنہوں نے ۱۰۱؍گول کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK