• Fri, 26 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا عالمی کپ کیلئے برازیل میں نیمار کی شمولیت غیریقینی

Updated: September 19, 2025, 4:06 PM IST | Agency | Rio de Janeiro

برازیل کے کوچ کارلو اینسلوٹی نے ٹیم میں ان کی شمولیت کو اہم قراردیا لیکن اس پرکوئی یقینی بات نہیں کہی.

Picture: INN
تصویر: آئی این این

برازیل کے کوچ کارلو اینسلوٹی نے کہاہے کہ آئندہ سال ہونے والے  فیفا ورلڈ کپ کے لئے نیمار کی فٹ نیس قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کے لئے انتہائی اہم ہوگی، کیونکہ انہیں ۲؍ کوالیفائرز کیلئے حتمی ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔​اینسلوٹی نے پیر کے پٹھوں میں معمولی چوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ۳۳؍سالہ برازیلی کھلاڑی کو چلی اور بولیویا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے اپنی ۲۳؍رکنی ٹیم سے باہر رکھا تھا۔ تاہم بعد میں نیمار نے کہا کہ انہیں تکنیکی وجوہات کی بنا پر باہر رکھا گیا تھا۔   واضح رہے کہ بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین  کے سابق کھلاڑی نے اکتوبر ۲۰۲۳ءکے بعد سے مشہور پیلی جرسی نہیں پہنی ہے۔ گھٹنے کے لیگامنٹ کی سنگین چوٹ کی وجہ سے ان کی واپسی کی کوششیں رک گئی تھیں۔ اینسلوٹی نے گزشتہ روزکہا’’ کوالیفائر مقابلوں میںہم یقینی طور پر نیمار کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔ ہر کوئی ان کی صلاحیتوں سے واقف ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’جدید فٹ بال میں، ایک کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کا مکمل فائدہ اٹھانے کے لئے اچھی جسمانی حالت میں ہونا چاہیے۔ اگر وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں تو انہیں قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ نیمار اچھی جسمانی حالت میں قومی ٹیم میں رہیں۔ میں نے ان سے بات کی اور ان سے کہا کہ `آپ کے پاس قومی ٹیم میں شامل ہونے اور ورلڈ کپ میں ٹیم کو اپنا بہترین دینے میں مدد کرنے کیلئے بہترین طریقے سے تیاری کرنے کا وقت ہے۔‘‘
 ​یاد رہے کہ سعودی عرب کے ال ہلال سے اپنے بچپن کے کلب سانتوس میں واپس آنے کے بعد سےنیمار نے اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی تھی۔ تاہم، پچھلے مہینے ان کی مشکلات اس وقت سامنے آئیں جب واسکو ڈی گاما سے سانتوس کی بری شکست کے بعد وہ روتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔ اینسلوٹی نے کہا کہ وہ نیمار کو مڈفیلڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا’’میں نے ان سے بات کی سب کچھ واضح ہے، سوچ ابھی بھی وہی ہے۔وہ ونگز پر نہیں کھیل سکتے کیونکہ جدید فٹ بال کو اعلیٰ درجے کی جسمانی صلاحیت والے اسٹرائیکرز کی ضرورت ہوتی ہے، یہ بہت اہم ہے۔ وہ بغیر کسی مسئلے کے ایک جارح مڈفیلڈر ہوسکتے ہیں۔‘‘​برازیل، جو پہلے ہی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے،۱۰؍اکتوبر کو سیول میں جنوبی کوریا کے خلاف ایک دوستانہ میچ کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK