نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے اتوار کو فاسٹیگ سالانہ پاس کی فیس میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مالی سال۲۷۔۲۰۲۶ء کے لیے فیس کو ۳؍ہزار روپے سے بڑھا کر۳۰۷۵؍ روپے کر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 15, 2026, 3:07 PM IST | New Delhi
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے اتوار کو فاسٹیگ سالانہ پاس کی فیس میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مالی سال۲۷۔۲۰۲۶ء کے لیے فیس کو ۳؍ہزار روپے سے بڑھا کر۳۰۷۵؍ روپے کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے اتوار کو فاسٹیگ سالانہ پاس کی فیس میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مالی سال۲۷۔۲۰۲۶ء کے لیے فیس کو ۳؍ہزار روپے سے بڑھا کر ۳۰۷۵؍ روپے کر دیا گیا ہے۔ نظر ثانی شدہ فیس یکم اپریل ۲۰۲۶ء سے نافذ العمل ہوگی۔ این ایچ اے آئی کے مطابق یہ اضافہ نیشنل ہائی ویز فیس (ریٹ کے تعین اور وصولی) رولز۲۰۰۸ء کے تحت کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ میں تنخواہ کا فرق صنفی بنیاد پر نہیں ہے: سیف علی خان
اتھارٹی کے مطابق فاسٹیگ سالانہ پاس کو نجی گاڑی مالکان کے درمیان تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور اس وقت ۵۶؍ لاکھ سے زیادہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ نئی فیس ان اہل غیر تجارتی گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کے پاس درست فاسٹیگ موجود ہے اور جو سالانہ پاس کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سہولت ملک بھر میں قومی شاہراہوں اور نیشنل ایکسپریس ویز پر واقع تقریباً ۱۱۵۰؍ٹول پلازوں پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تبدیلیٔ مذہب بل اسمبلی میں پیش ،پیر کو بحث متوقع
فاسٹیگ سالانہ پاس کے تحت صارفین ایک مرتبہ ادائیگی کر کے ایک سال یا زیادہ سے زیادہ ۲۰۰؍ ٹول پلازا کراسنگ تک سفر کر سکتے ہیں جس سے بار بار فاسٹیگ ریچارج کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ این ایچ اے آئی نے بتایا کہ ایک مرتبہ فیس ادا کرنے کے بعد موجودہ فاسٹیگ جو گاڑی سے منسلک ہوتا ہے اس پر یہ پاس تقریباً دو گھنٹوں کے اندر فعال کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے ادائیگی راج مارگ یاترا ایپ یا این ایچ اے آئی کی ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ فاسٹیگ سالانہ پاس ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو متعارف کرایا گیا تھا تاکہ ملک بھر میں شاہراہوں پر سفر کرنے والے صارفین کو کم خرچ اور سہل سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔