عالمی چمپئن نکہت زرین نے نیشنل باکسنگ چمپئن شپ ۲۰۲۲ءمیں بھی اپنی طاقت دکھائی اورانہوں تلنگانہ کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا
EPAPER
Updated: December 27, 2022, 1:59 PM IST | Bhopal
عالمی چمپئن نکہت زرین نے نیشنل باکسنگ چمپئن شپ ۲۰۲۲ءمیں بھی اپنی طاقت دکھائی اورانہوں تلنگانہ کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا
عالمی چمپئن نکہت زرین نے نیشنل باکسنگ چمپئن شپ ۲۰۲۲ءمیں بھی اپنی طاقت دکھائی اورانہوں تلنگانہ کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں منعقد ہونے والے اس قومی ٹورنامنٹ میں نکہت زرین اور ریلوے کی مکے باز انامیکا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ حالانکہ نیشنل باکسنگ چمپئن شپ کے فائنل میں نکہت نے انامیکا کو چار ایک سے ہرا کر خطاب جیت لیا اوراس طرح سے تلنگانہ کے لئے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ نکہت زرین نے ۵۰؍کلوگرام کٹیگری کے فائنل میں انامیکا کو شکست دی۔
نکہت زرین کیلئے یہ سال کافی شاندار رہا ہے ۔انہوں نے اس سال ہر بڑے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے اور متفقہ فیصلوں کے ذریعے تینوں خطاب جیت کر ای ایس پی این (انڈیا) کی سال کی بہترین خاتون ایتھلیٹ (۲۰۲۲) کا اعزاز حاصل کیا۔