باکسنگ کی دنیا کے دو عظیم ترین حریف، فلائیڈ مے ویدر اور مینی پیکیاؤ، ایک بار پھر رنگ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں لیجنڈز نے رواں سال ستمبر میں ہونے والے اس تاریخی مقابلے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 24, 2026, 3:58 PM IST | Las Vegas
باکسنگ کی دنیا کے دو عظیم ترین حریف، فلائیڈ مے ویدر اور مینی پیکیاؤ، ایک بار پھر رنگ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں لیجنڈز نے رواں سال ستمبر میں ہونے والے اس تاریخی مقابلے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
باکسنگ کی دنیا کے دو عظیم ترین حریف، فلائیڈ مے ویدر اور مینی پیکیاؤ، ایک بار پھر رنگ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں لیجنڈز نے رواں سال ستمبر میں ہونے والے اس تاریخی مقابلے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس نے دنیا بھر کے شائقینِ باکسنگ میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے۔
ان دونوں مکے بازوں کے درمیان پہلا مقابلہ ۲۰۱۵ء میں ہوا تھا جسے ’’صدی کی سب سے بڑی فائٹ‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ یہ باکسنگ کی تاریخ کا سب سے زیادہ آمدنی دینے والا میچ تھا۔ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے متفقہ فیصلے کے تحت کامیابی حاصل کی تھی۔۴۸؍سالہ فلائیڈ مے ویدر نے گزشتہ ہفتے اپنی چوتھی ریٹائرمنٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔مے ویدر اپنے کیریئر میں ۰۔۵۰؍ کے ریکارڈ کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے ہیں، جس میں ۲۷؍ فتوحات ناک آؤٹ کے ذریعے حاصل کیں۔ انہوں نے آخری بار۲۰۱۷ء میں کونور میک گریگر کو شکست دی تھی۔دوسری جانب، ۴۷؍ سالہ فلپائنی لیجنڈ مینی پیکیاؤ نے ۲۰۲۱ء میں سیاست میں قدم رکھنے کے لیے باکسنگ چھوڑی تھی، مگر گزشتہ سال جولائی میں وہ دوبارہ میدان میں آئے۔ وہ دنیا کے واحد باکسر ہیں جنہوں نے ۸؍ مختلف ویٹ کیٹیگریز میں ۱۲؍عا لمی خطابات جیتے۔
اپنے۷۳؍ مقابلوں میں انہوں نے ۶۲؍ فتوحات سمیٹیںری میچ کتنے راؤنڈز پر مشتمل ہوگا اور کس ویٹ کیٹیگری میں منعقد کیا جائے گا، اس حوالے سے تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ مے ویدر کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی پیکیاؤ کو شکست دے چکے ہیں اور اس بار بھی نتیجہ مختلف نہیں ہوگا، جبکہ پیکیاؤ کے مطابق شائقین طویل عرصے سے اس مقابلے کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس بار تاریخ بدلی جائے۔
یہ بھی پڑھئے:لندن: بہرے افراد کیلئے تراویح، اشاروں میں مکمل قرآن کی تلاوت
دبئی ٹینس چیمپئن شپ:فیلکس اوجر-الیاسائم کی فاتحانہ واپسی
کنیڈا کے اسٹار کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈ فیلکس اوجر-الیاسائم نے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار آغاز کر دیا ہے۔ پیر کے روز کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں انہوں نے چین کے ژانگ ژیزین کو سیدھے سیٹوں میں ۳۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ سال کے رنر اپ فیلکس اوجر-الیاسائم کو یہ میچ جیتنے کے لیے چھ میچ پوائنٹس کا انتظار کرنا پڑا، جس پر انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک وقت پر میں نے گنتی چھوڑ دی تھی کیونکہ یہ کافی مایوس کن ہوتا جا رہا تھا۔ میچ پوائنٹس حاصل کرنا ایک اچھی پوزیشن ہے، لیکن انسانی دماغ کبھی کبھی عجیب کھیل کھیلتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سیامی کھیر بولیں کمزوری دکھانا سب سے بڑا چیلنج
۲۵؍ سالہ الیاسائم، جو سال کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ریٹائر ہو گئے تھے، اب مکمل فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے آخری ۱۰؍ میں سے ۹؍میچز جیتے ہیں، جن میں مونٹ پلیئر کا خطاب بھی شامل ہے۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ فرانس کے جیووانی مپیٹشی پیریکارڈ سے ہوگا۔