• Fri, 12 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا

Updated: December 12, 2025, 10:10 PM IST | New Delhi

پھوگاٹ نے ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا ہدف لاس اینجلس ۲۰۲۸ءاولمپکس میں حصہ لینا ہے۔

Vinesh Phoghat.Photo:INN
ونیش پھوگاٹ۔ تصویر:ائی این این

 تین بار کی اولمپین خواتین پہلوان ونیش پھوگاٹ نے جمعہ کو کشتی سے ریٹائرمنٹ لینے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔  پھوگاٹ نے ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا ہدف لاس اینجلس ۲۰۲۸ءاولمپکس میں حصہ لینا ہے۔
گزشتہ سال ونیش پھوگاٹ نے پیرس ۲۰۲۴ء اولمپکس کے فوراً بعد ریٹائرمنٹ لے لیا تھا، ٹھیک ایک دن بعد جب انہیں سونے کے میڈل کے مقابلے کے لیے وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے غیر اہل قرار دیا گیا تھا۔ ونیش پھوگاٹ فائنل سے باہر ہونے سے سخت مایوس تھیں۔ چنانچہ انہوں نے عجلت میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
پھوگاٹ نے آج سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے رہے کہ کیا پیرس میرے کیریئر کا اختتام ہے۔ طویل عرصے تک میرے پاس اس کا جواب نہیں تھا۔ مجھے میٹ سے، دباؤ سے، توقعات سے، یہاں تک کہ اپنی امنگوں سے بھی دور ہٹنے کی ضرورت تھی۔ اتنے سال میں پہلی بار، میں نے خود کو سانس لینے کی آزادی دی۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں نے اپنے سفر کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے وقت لیا، اونچائیوں، دل ٹوٹنے کے لمحوں، قربانیوں اور ان پہلوؤں کو سمجھا جنہیں دنیا نے کبھی نہیں دیکھا۔ اور اسی خود احتسابی میں مجھے حقیقت کا پتہ چلا، کہ مجھے اب بھی اس کھیل سے محبت ہے۔ میں اب بھی مقابلہ کرنا چاہتی ہوں۔‘‘

راجر فیڈرر کا ریٹائرمنٹ کے ۳؍ سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان
ٹینس کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔  سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے  ۴۴؍سالہ فیڈرر آئندہ سال آسٹریلین اوپن کے دوران ایک خصوصی نمائشی میچ کھیلیں گے جس میں ان کے ساتھ تین سابق عالمی نمبر ون اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔ 
ایونٹ منتظمین کے مطابق فیڈرر بیٹل آف دی ورلڈ نمبر ونز  میچ کی قیادت کریں گے، جو پہلی بار ہونے والی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔ 
یہ خصوصی تقریب ۱۸؍ جنوری ۲۰۲۶ءکو ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک رات پہلے منعقد کی جائے گی، جس میں فیڈرر کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔  سوئس اسٹار نے اپنے کریئر میں ۲۰؍ گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتے، جن میں سے چھ آسٹریلین اوپن ٹائٹل ہیں۔  وہ اس نمائشی میچ میں چار مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح آندرے آگاسی اور آسٹریلیا کے اسٹارز پیٹ رافٹر اور لیٹن ہیووِٹ کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: ٹکٹ کی قیمت آسمان چھورہی ہے

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے صدیاں گزر گئیں جب میں نے آسٹریلین اوپن کو ہیپی سلیم  کہا تھا۔ آج بھی اس نام کو سوچ کر میرے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے کیونکہ اس کورٹ پر میری بے شمار خوبصورت یادیں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:نومبر میں خردہ افراط زر کی شرح۷۱ء۰؍ فیصد رہی

 فیڈرر نے مزید کہا کہ راڈ لیور ایرینا پر کھیلتے ہوئے انہوں نے خوشیوں، بڑے مقابلوں اور شاندار مداحوں کی محبت سمیت بے شمار جذباتی لمحات دیکھے۔  انہوں نے کہا کہ ۷؍ سال کے وقفے کے بعد ۲۰۱۷ء میں آسٹریلین اوپن کا اعزاز دوبارہ جیتنا ان کی زندگی کی قیمتی ترین یادوں میں سے ایک ہے، پھر  ۲۰۱۸ء میں ایک اور فتح ان کے لیے خواب کی تکمیل تھی۔  فیڈرر نے شائقین کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ آسٹریلیا آنے اور مداحوں کے ساتھ مزید یادگار لمحات بنانے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔  واضح رہے کہ فیڈرر نے۲۰۰۴ء، ۲۰۰۶ء، ۲۰۰۷ء، ۲۰۱۰ء ، ۲۰۱۷ء اور ۲۰۱۸ء میں آسٹریلین اوپن چیمپئن بنے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK