• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لولینااور اروندھتی کی قیادت میں ہندوستان نے باکسنگ میں ۹؍طلائی تمغے جیتے

Updated: February 08, 2026, 10:09 PM IST | New Delhi

ہندوستان نےباکسم ایلیٹ انٹرنیشنل۲۰۲۶ء کے آخری دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سفر کا اختتام انتہائی کامیابی کے ساتھ کیا۔ اولمپک میڈلسٹ لولینا بورگوہین اور سابق یوتھ ورلڈ چیمپئن اروندھتی چودھری کی قیادت میں ہندوستانی باکسرز نے اسپین کے شہر لا نوسیا (ایلی کانٹے) میں مجموعی طور پر ۹؍ گولڈ میڈل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی۔

Indian Boxer Win.Photo:INN
ہندوستانی مکے باز کی کامیابی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان نےباکسم ایلیٹ انٹرنیشنل۲۰۲۶ء کے آخری دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سفر کا اختتام انتہائی کامیابی کے ساتھ کیا۔ اولمپک میڈلسٹ لولینا بورگوہین اور سابق یوتھ ورلڈ چیمپئن اروندھتی چودھری کی قیادت میں  ہندوستانی باکسرز نے اسپین کے شہر لا نوسیا (ایلی کانٹے) میں مجموعی طور پر ۹؍ گولڈ میڈل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی۔
اسپین کے شہر لا نوسیا (ایلیکانتے) میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں  ہندوستان سب سے کامیاب ملک رہا، جس نے نو گولڈ، تین سلور اور سات  کانسہ  کے میڈل حاصل کیے۔ مقابلے میں۲۰؍ ممالک کے ۲۰۰؍ سے زائد باکسرز نے شرکت کی۔
 ہندوستانی  خواتین باکسرز نے آخری دن تاریخ ساز کارکردگی دکھاتے ہوئے ساتوں ایلیٹ ویمنز فائنلز جیت لیے، جن میں ۵۴؍ کلوگرام کیٹیگری کا آل انڈین فائنل بھی شامل تھا۔ منجو رانی (۴۸؍ کلو)، نیتو (۵۱)، پونم (۵۴)، پریا (۶۰)، اروندھتی (۷۰)، لولینا (۷۵) اور نینا (۸۰) نے اپنے اپنے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان  کو کلین سویپ دلایا۔
مردوں کے فائنلز میں سچن (۶۰؍رن) نے کنیڈا کے کیوما-علی الاحمدیہ کو ۲:۳؍ سے شکست دی جبکہ آکاش (۷۵) نے قزاخستان کے امن کونسبیکوف کو سخت مقابلے میں ہرا کر گولڈ حاصل کیا۔ دیپک (۷۰) اور انکش (۸۰) کو بالترتیب سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

بی ایف آئی کے صدر اجے سنگھ نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ سیزن کے آغاز میں اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی مقابلے فراہم کرنے میں کامیاب رہا اور فائنلز میں شاندار نتائج ہندوستانی باکسنگ پروگرام کی ترقی کا ثبوت ہیں۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ سانتیاگو نیوا نے خواتین کی کارکردگی کو نظم و ضبط، اعتماد اور اجتماعی ماحول کا نتیجہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: ہندوستان بمقابلہ یو ایس اے میچ میں اہم ریکارڈس بنے

بابر اعظم کی نمبر ۴؍پر بیٹنگ: باسط علی کا سخت ترین ردعمل سامنے آگیا
 پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ ءمیں  پاکستانی  ٹیم کی حکمتِ عملی اور بابر اعظم کی نئی بیٹنگ پوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑا بیان دے دیا ہے۔ نیدر لینڈز کے خلاف پاکستان کی مشکل فتح کے بعد  ایک  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر کھلانے کا تجربہ ناکام ہے اور ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا سلمان خان کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘کی ریلیز ملتوی ہو سکتی ہے؟

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’’اگر بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر  موقع دینا ہے تو اس سے بہتر ہے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا جائے، ان کی جگہ خواجہ نافع کو نمبر ۴؍ پر آزمانا چاہیے تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نمبر۴؍ کا بیٹر وہ ہوتا ہے جو میچ جتوا کر پویلین واپس لوٹے۔  باسط علی نے پیش گوئی کی کہ اگر پاکستان اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پاتا، تو یہ بابر اعظم کے ٹی ۲۰؍ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK