Inquilab Logo

ایشین گیمز میں نکہت زرین کاتمغہ یقینی، اولمپک کوٹہ بھی حاصل کیا

Updated: September 30, 2023, 11:06 AM IST | Agency | Hangzhou

ایشین گیمزکے خواتین کے ۵۰؍کلوگرام کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں نکہت نے نصار کو مات دی۔

Nikhat Zareen. Photo. INN
نکہت زرین۔ تصویر:آئی این این

دو بار کی عالمی چمپئن باکسر نکہت زرین نے جمعہ کو یہاں ایشین گیمز میں خواتین کے۵۰؍ کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں پہنچ کر پیرس اولمپک کوٹہ اور تمغہ حاصل کیا۔ ایشیاڈ میں اپنا تیسرا میچ کھیلنے والی نکہت نے کوارٹر فائنل میں اردن کے نصار حنان کے خلاف آر سی ایس (ریفری کے ذریعہ مقابلہ روکنے) جیتنے میں ۳؍ منٹ سے بھی کم وقت لیا۔
 کامن ویلتھ گیمز کی موجودہ چمپئن نکہت نے مسلسل گھونسوں سے آغاز کیا اور درست مکوں کے ساتھ غلبہ حاصل کرنا جاری رکھا۔ نکہت کا غلبہ اس قدر تھا کہ ریفری کو اردنی باکسر کو ۳؍ `اسٹینڈنگ کاؤنٹ دینے پر مجبور کیا گیا جس کے بعد انہوں نے میچ روک دیا۔نکہت زرین نے اس قبل بھی اپنے مقابلوں میں حریف ٹیم کو زیادہ حملہ کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا ہے۔نکہت اس وقت اچھے فارم میں ہیں اور وہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے ارادے سے اتری ہیں ۔ عالمی چمپئن شپ کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی پروین مقامی فیورٹ جیچون سو کو۰۔۵؍ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں ۔
دوسری طرف لکشیا چاہر۸۰؍ کلوگرام کے زمرے میں راؤنڈ آف۱۶؍ میں کیرغزستان کے عمربیک بیکزیگیٹ الولو سے۱۔۴؍سے ہار گئے۔ خواتین کی۵۰؍ کلوگرام،۵۴؍ کلوگرام،۵۷؍ کلوگرام اور۶۰؍ کلوگرام کے زمرے کے سیمی فائنلز اور۶۶؍ کلوگرام اور۷۵؍ کلوگرام کیٹیگریز کے فائنلز کے لئے کوالیفائی کرنے والی باکسرس پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ مردوں کے زمرے میں ۷؍ وزن کے زمرے میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والوں کو اولمپک کوٹہ ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK