Inquilab Logo

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم پر کسی کی توجہ نہیں ہے

Updated: July 28, 2020, 12:02 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کی تمام ترطاقت اور دھیان آئی پی ایل کے۱۳؍ویں سیزن کے انعقاد پر مرکوز ہے اور ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم پر کسی کا دھیان نہیں ہے جبکہ خواتین ٹیم نے رواں سال آسٹریلیا میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔

Indian Women Cricket Team -  Pic : INN
انڈین خاتون کرکٹ ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کی تمام ترطاقت اور دھیان آئی پی ایل کے۱۳؍ویں سیزن کے انعقاد پر مرکوز ہے اور ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم پر کسی کا دھیان نہیں ہے جبکہ خواتین ٹیم نے رواں سال آسٹریلیا میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔
 کورونا سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں ہندوستان کی خواتین کرکٹ کے لئے آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ رواں سال ہندوستانی ٹیم کا انگلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ٹی۲۰؍ چیلنج کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں اور ابھی تک سلیکشن پینل تشکیل نہیں دیا جاسکا ہے۔ سابق ہندوستانی خاتون کپتان اور بی سی سی آئی کی سپریم کونسل کی ممبر شانتا رنگاسوامی نے کرک انفو کو اس بحران کے بارے میں بتایا کہ قدرت نے بھی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف سازش شروع کردی ہے۔ چیزوں کو آگے لے جانے کی کوششوں کے بارے میں کیا صورتحال ہے؟ خواتین کی کرکٹ ٹی ۲۰؍ چیلنج کی کیا حیثیت ہے یہ واضح نہیں ہے۔  رواں سال جولائی ،اگست میں خواتین کے کرکٹ ٹیم دو طرفہ محدود اوورس کی سیریز کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی تھی لیکن یہ دورہ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے اس سال خواتین کا ٹی ۲۰؍چیلنج کا انعقاد مشکل ہے۔ خواتین کا ٹی ۲۰؍ چیلنج آئی پی ایل کے موقع پر ہونا تھا لیکن اس کا ٹکراؤ آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ سے ہوسکتا ہے۔ اس سال آئی پی ایل  ۱۹؍ستمبر سے۱۰؍ نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا جبکہ ویمنز بگ بیش لیگ ۱۷؍ اکتوبر سے۲۹؍ نومبر تک ہوگی۔۸؍ مارچ کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد سے خواتین کی کرکٹ ٹیم ایک میچ نہیں کھیل سکی ہے اور خدشہ ہے کہ اسے اگلے سال جنوری تک کسی سیریز میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔ ویمنز بگ بیش لیگ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے صرف ایک ہی موقع باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK