Inquilab Logo

لیگ کی وجہ سے ٹیسٹ کی تیاری کا موقع نہیں : ہرمن پریت کور

Updated: November 23, 2023, 10:22 AM IST | New Delhi

ہندوستانی ٹیم کی بلے باز نے کہا: میں نے سرخ گیند سے پریکٹس کے بارے میں سوچا تھالیکن ہمارا مصروف شیڈول ہے، ہم ٹی۲۰؍ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ٹیسٹ کھیل بالکل مختلف کھیل ہے

Harmanpreet Kaur
ہرمن پریت کور

 ہرمن پریت کور نے کہا کہ خواتین کی بگ بیش لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے مصروف شیڈول کی وجہ سے دسمبر میں ہونے والے ۳؍ ٹی۲۰؍ اور پھر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی تیاری کا کوئی موقع نہیں ہو گا۔
        ہرمن پریت دسمبر کے دو ہفتوں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ممبئی میں دو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے جا رہی ہیں۔ اپنی۱۴؍ سال کے بین الاقوامی کرکٹ کریئر میں انہوں نے ہندوستان میں صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا واحد ہوم ٹیسٹ۲۰۱۴ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس ٹیسٹ میں انہوں نے ۹؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں ایک بڑی جیت درج کی تھی۔ اس ٹیسٹ کے علاوہ ٹیم انڈیا کی اسٹار بلے بازہرمن پریت کور  نے اپنے کریئر میں صرف ۲؍ اور ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔
 جب ہرمن پریت آسٹریلیائی ٹی۲۰؍ لیگ ڈبلیو پی ایل کھیلنے کے بعد وطن لوٹیں گی تو ان کے پاس دو ٹیسٹ میچوں کی تیاری کیلئے   صرف۱۰؍ دن ہوں گے۔ پہلے انہیں ۳؍ میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز اور پھر۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ءکو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ ہرمن پریت کور نے ۲۸۵؍ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اور وہ واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جو فی الحال آسٹریلیا میں ڈبلیو بی بی ایل میں کھیل رہی ہیں۔
   میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت نے کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ میں نے ہوم کراؤڈ کے سامنے (۲۰۱۴ء سے) کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ اس لئے میں بہت پرجوش ہوں۔ ہمارے لئے  چیلنج یہ ہے کہ ہم نے طویل عرصے سے سرخ گیند سے نہیں کھیلا۔ ہم اتنے برسوں سے سفید گیند سے کھیل رہے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کوئی ریڈ بال سیریز نہیں کھیلی جاتی۔ اس لئے  ہمارے لئے چیلنج یہ ہے کہ ہمیں اتنے کم وقت میں خود کو تیار کرنا ہوگا۔‘‘   
  انہوں نے کہاکہ ’’میں نے سرخ گیند کے ساتھ پریکٹس کرنے کے بارے میں سوچا تھا، لیکن چونکہ یہ اتنا مصروف شیڈول ہے کہ آپ دونوں چیزوں کو ایک ساتھ نہیں ملا سکتے۔ ہم ٹی۲۰؍ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ٹیسٹ کھیل بالکل مختلف کھیل ہے۔ اس لئے  میں اسے کسی بھی طرح ملانا نہیں چاہتی۔ جب میں ہندوستان واپس جاؤں گی تو میرے پاس خود کو تیار کرنے کے لئے  ۱۰؍ دن ہوں گے۔
      انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہترین اسٹیڈیم میں سے ایک میں یہاں کھیلنا ہمیشہ اعزاز کی بات ہے۔ ہم نے یہاں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا اور اس سے پہلے ہم آسٹریلیا کے خلاف چند میچ کے لئے یہاں آئے تھے۔ یہاں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ ہی شاندار رہا ہے۔ اب اس سیزن میں ہمیں دوبارہ یہاں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔‘‘ 
 انہوںنے کہاکہ اس وقت میں آسٹریلیا میں مصروف ہوں اور کوشش کروں گی یہیں پر ٹیسٹ کی بھی تیاری کروں لیکن یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ ٹی ۲۰؍ لیگ میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ طویل فارمیٹ کے کرکٹ کو کھیلنا مشکل ہوتاہے۔ انہوں نے ہم حریف ٹیم کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہے ہیں اور ان کی حکمت عملی کو سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں۔  میں اپنی ٹیم کی کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید کررہی ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK