Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت نے مکتوب میڈیا سمیت ۴ نیوز پورٹلز کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیئے

Updated: May 09, 2025, 8:18 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

مکتوب میڈیا، فری پریس کشمیر، مسلم اور دی کشمیریت کا شمار ان ہندوستانی پلیٹ فارمز میں ہوتا ہے جو حالیہ برسوں میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تناظر میں مسلم اور کشمیری نقطہ نظر سے خبروں کو پیش کرنے کی کوشش کرتے آئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے درمیان مکتوب میڈیا، دی کشمیریت، فری پریس کشمیر اور امریکہ سے چلائے جانے والے مسلم، ان چار معروف نیوز پورٹلز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز بلاکر دیئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس اور انسٹاگرام کے مطابق، یہ اکاؤنٹس ہندوستانی حکومت کے قانونی درخواست پر بلاک کئے گئے ہیں۔ مکتوب میڈیا، فری پریس کشمیر اور دی کشمیریت کے اکاؤنٹس ایکس پر بلاک کر دیئے گئے جبکہ مسلم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔ ان نیوز پورٹلز کی ویب سائٹس ہندوستان میں اب بھی قابل رسائی ہیں۔ 

جب ہندوستان سے مسلم کی پروفائل دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے تو انسٹاگرام یہ پیغام دکھاتا ہے: "یہ اکاؤنٹ ہندوستان میں دستیاب نہیں ہے کیونکہ ہم نے اس مواد کو محدود کرنے کی قانونی درخواست کی تعمیل کی ہے۔" ایکس نے بھی ایک بیان میں بتایا کہ مکتوب میڈیا، فری پریس کشمیر اور دی کشمیریت کے اکاؤنٹس ہندوستان میں قانونی مطالبات کے جواب میں روک دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی پروپیگنڈہ بے نقاب کرنے پر صحافی محمد زبیرکی زبردست پذیرائی

واضح رہے کہ مکتوب میڈیا، فری پریس کشمیر، مسلم اور دی کشمیریت کا شمار ان ہندوستانی نیوز پلیٹ فارمز میں ہوتا ہے جو حالیہ برسوں میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تناظر میں مسلم اور کشمیری نقطہ نظر سے خبروں کو پیش کرنے کی کوشش کرتے آئے ہیں۔ نیوز پلیٹ فارم مسلم اپنے آپ کو "ایک آزاد میڈیا پلیٹ فارم جو ہماری امت (عالمی مسلم برادری) کیلئے مسلم خبریں، کہانیاں، اور کوریج فراہم کرتا ہے" کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اس کے انسٹاگرام پر تقریباً ۶۷ لاکھ فالوورز ہیں۔ 

مکتوب میڈیا کے ایڈیٹر اصلح کیالکاتھ نے کہا کہ ہمیں "حکومت کے اس خودسرانہ اقدام کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔" انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں مزید کہا، "یہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔ مکتوب اس نازک وقت میں اپنا اہم کام جاری رکھنے کا عہد کرتا ہے جب سچائی کو نقصان پہنچا جارہا ہے۔"

یہ بھی پڑھئے: حکومتِ ہند نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستان کے مشمولات ہٹانے کا حکم دیا

اپنا ایکس اکاؤنٹ بلاک ہونے کے بعد دی کشمیریت کی ادارتی ٹیم نے اس اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدام برسوں کی محنت، ایمانداری اور اکثر مشکل صحافت کی خاطر صرف کئے گئے لاتعداد گھنٹوں کو مٹانے کے مانند ہے۔" انہوں نے انسٹاگرام پر ایک بیان میں مزید کہا، "بغیر تنبیہہ کے خاموش کر دیا جانا، نہایت تکلیف دہ فعل ہے۔"  

مسلم کے بانی امیر الخطاطبہ نے کہا کہ ہندوستان میں پلیٹ فارم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بلاک کیا جانا "نقصان دہ" ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مغربی اور روایتی میڈیا مسلموں کی درست نمائندگی کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے مسلم کے بلاک ہونے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK