Inquilab Logo

نوواک جوکووچ اے ٹی پی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے

Updated: July 14, 2021, 12:58 PM IST | Agency | Turin

ومبلڈن کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والے سربیا کے کھلاڑی چھٹی بار خطاب جیتنے کیلئے نومبر میں تورین میں کھیلیں گے

Novak Djokovic.Picture :INN
نوواک جوکووچ ۔تصویر:آئی این این

نوواک جوکووچ اپنا چھٹا ومبلڈن اورریکارڈ برابری کرنے والا۲۰؍ واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کے بعد پیر کو۲۰۲۱ء اے ٹی پی فائنلز کے لئے کوالیفائی کرنے والے پہلے سنگلز کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جوکووچ نے اتوارکو فائنل میں اٹلی کے ماتیو بیریٹنی کو ۴؍سیٹوں میں شکست دے کر ومبلڈن خطاب جیتا تھا، جس کی بدولت انہوں نے۱۴؍ نومبر سے تورین کے پالا ایلپٹور میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ عالمی نمبروَن ٹینس کھلاڑی نے آل ٹائم  بہترین کھلاڑی راجرفیڈرر اوررافیل ندال کے ساتھ برابری کے لئے۲۰۲۱ء کا اپنا تیسرا اہم خطاب جیت کر۱۴؍ ویں مرتبہ اے ٹی پی فائنلز میں جگہ یقینی کرلی ہے۔ تورین میں اب وہ چھٹی بار فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے جو انہیں ایلیٹ ایونٹ میں فیڈرر کے ریکارڈ کی برابری کروائے گا۔ ۳۴؍سالہ جوکووچ نے ۲۰۰۷ء تا ۲۰۱۶ء  اور ۲۰۱۸ء تا ۲۰۲۰ء  کے درمیان اے ٹی پی فائنلز میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے ۲۰۰۸ء میں ٹرافی جیتی تھی، جب اس کا انعقاد شنگھائی میں ہوا تھا، پھر۲۰۱۲ء اور۲۰۱۵ء کے درمیان لندن میں لگاتار۴؍برسوں تک خطاب جیتا۔ داہنی کہنی میں چوٹ کے بعد۲۰۱۷ء میں کوالیفائی نہ کرپانے والے جوکووچ نے اس ممتازٹورنامنٹ میں۱۶۔۳۸؍کاریکارڈ بنایا ہے اور اس مقابلے میں وہ ہمیشہ اچھا کھیلتے آئے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK