• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اب آئی فون چوری ہونے یا کھو جانے پر بھی ایپل کیئر پلس کے تحت کوریج

Updated: November 19, 2025, 6:17 PM IST | Washington

امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے منگل کو ہندوستان میں ایپل کیئر پلس کے اختیارات میں توسیع کا اعلان کیا، جس کے تحت اب آئی فون کے چوری ہونے یا گم ہونے کی صورت میں بھی کوریج کا فائدہ مل سکے گا۔

Apple Company.Photo:INN
ایپل کمپنی۔ تصویر:آئی این این

امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے منگل کو ہندوستان میں ایپل کیئر پلس کے اختیارات میں توسیع کا اعلان کیا، جس کے تحت اب آئی فون کے چوری ہونے یا گم ہونے کی صورت میں بھی کوریج کا فائدہ مل سکے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ اس توسیع کے بعد آئی فون کے چوری یا کھو جانے پر بھی صارفین کو ایپل کیئر پلس کا فائدہ حاصل ہوگا۔ صارفین ماہانہ یا سالانہ ایپل کیئر پلس پلان لے سکیں گے۔ اب اُن کے پاس اپنی ایپل مصنوعات کی حفاظت کے سلسلے میں مزید اختیارات اور لچک دستیاب ہوگی۔ وہ جب تک چاہیں اسے فعال رکھ سکتے ہیں اور جب چاہیں سبسکرپشن جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مشی گن: قرآن کا نسخہ نذر آتش کرنے کی کوشش، مظاہرین اور مسلمانوں میں جھڑپیں

ایپل کی آئی فون پروڈکٹ مارکیٹنگ کی عالمی نائب صدر کائن ڈرینس نے کہا کہ ہمارے ایپل کیئر صارفین کو یہ جان کر ذہنی سکون ملے گا کہ اُن کی مصنوعات ایپل کے ماہرین کے ذریعے محفوظ اور سپورٹ شدہ ہیں۔ ہندوستان میں آج کے اپ ڈیٹ کے ساتھ ہم آئی فون کے لیے اپنی سب سے جامع کوریج تک رسائی کو مزید آسان اور زیادہ کفایتی بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:وہائٹ ہاؤس میں کرسٹیانو رونالڈو کی سیلفی وائرل، صارفین نے کہا کھربوں ڈائر ایک ہی تصویر میں ہیں

ایپل کیئر پلس ہر سال چوری یا گم ہونے کی زیادہ سے زیادہ دو واقعات کے لیے کوریج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ صارف کے آئی فون کے گم یا چوری ہو جانے کی صورت میں اضافی انشورنس کے علاوہ اس پلان میں ایپل کیئر پلس کے وہ تمام فوائد شامل ہیں جنہیں صارفین پہلے سے جانتے اور پسند کرتے ہیں۔ ان میں بیٹری رپلیسمنٹ سروس، دن کے چوبیسوں گھنٹے ترجیح کی بنیاد پر مدد اور حادثاتی نقصان کی صورت میں لامحدود مرمت شامل ہیں، جو اوریجنل ایپل پارٹس کے ساتھ ایپل اسٹورز اور ایپل کے اتھارائزڈ سروس سینٹر کے وسیع نیٹ ورک میں دستیاب ہیں۔ آئی فون کے لیے چوری اور گم ہونے کی کوریج کے ساتھ ایپل کیئر پلس پلانز۷۹۹؍ روپے ماہانہ سے شروع ہوتے ہیں۔ صارفین اپنے آئی فون، آئی پیڈ یا میک کی سیٹنگز ایپ سے براہِ راست اہل ڈیوائسز کے لیے سبسکرپشن کا متبادل دیکھ سکتے ہیں اور ادائیگی کے بعد فوراً سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ کوریج فوری طور پر شروع ہو جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK