Inquilab Logo

ہاکی کوچیز اور تکنیکی عملے کے لئے آن لائن ورکشاپ

Updated: July 06, 2020, 4:10 AM IST | Agency | New Delhi

ایشین ہاکی فیڈریشن آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔۱۹؍جولائی تک ۱۰؍ورکشاپس کا انعقاد ہوگا

Hockey Stick - Pic : INN
ہاکی اسٹک ۔ تصویر : آئی این این

 ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) رواں ماہ ہاکی انڈیا کے کوچوں اور تکنیکی عملے کے لئے خصوصی طور پر آن لائن تعلیم ورکشاپس کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔
 اے ایچ ایف نے اس سے قبل جون میں مختلف ایشیائی ممالک کے ہاکی کوچوں اور تکنیکی عملے کے لئے ایسے ہی ورکشاپس کا انعقاد کیا تھا اور اب وہ ہاکی انڈیا کی درخواست پر یہ ورکشاپ ہندوستان کیلئے کرانے جارہی ہے۔
 اے ایچ ایف۴؍جولائی سے۱۹؍ جولائی تک کل۱۰؍ ورکشاپس کا انعقاد کرے گی جس کا مقصد ہاکی انڈیا کے کوچیز، تکنیکی افسران، امپائرس ، امپائر منیجرس کے بارے میں اپنے شعبے میں مختلف معلومات فراہم کرنا ہے۔
 ہاکی انڈیا نے گزشتہ ماہ ۸؍آن لائن ورکشاپس میں سے ہر ایک کیلئے ۶؍ امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ اے ایچ ایف کی اس ورکشاپ میں ۲۵؍سے زیادہ کوچ اور۱۵؍ ٹیکنیکل آفیسرز شامل ہوں گے جو رواں ماہ منعقد ہورہے ہیں۔
 ان آن لائن تعلیمی ورکشاپ کا مقصد بین الاقوامی میچوں اور ٹورنامنٹ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تکنیکی مہارت اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس طرح کے ورکشاپ کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔ ہر ورکشاپ ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے کے  ہوگا اور اس کے درمیان وقفہ ہوگا۔
 ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے کہا کہ میں ایشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہاکی انڈیا کے کوچیز اور تکنیکی افسران کی خصوصی طور پر آن لائن تعلیم ورکشاپس کے انعقاد کی درخواست قبول کی۔ مجھے یقین ہے کہ ان ورکشاپس سے ہمارے کوچوں اور تکنیکی افسران کو بہت فائدہ ہوگا اور وہ حوصلہ افزا ہوں گے۔ یہ ان کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے گھر سے اپنے اپنے شعبوں کے اہم پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہاکی انڈیا نے بھی ایسا ہی ورکشاپس لاک ڈاؤن میں منعقد کیا تھا جس سے کھلاڑی اور کوچیز مستفید ہوئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK