Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسکر پیاسٹری نے مسلسل تیسری فارمولاوَن گراں پری پر قبضہ کرلیا

Updated: May 06, 2025, 12:39 PM IST | Agency | Miami Gardens

پیاسٹری نے چمپئن شپ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ میامی گراںپری میں میکس ورسٹاپین کو پیچھے کرکے سنسنی خیز کامیابی حاصل کرلی۔

Oscar Piastri. Picture: INN
آسکر پیسٹری۔ تصویر: آئی این این

آسکرپیاسٹری نے اتوار کو میامی گراں پری میں فارمولا وَن  چمپئن شپ کی جنگ میں اپنی برتری برقرار رکھی، اس سیزن میں ۶؍ ریس میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔  پیاسٹری نے اب تک میکلارن ریسنگ ٹیم کیلئے  لگاتار ۳؍ فارمولاوَن  ریس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ ریڈ بل کے میکس ورسٹاپین کو ہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میامی گراں پری میں بھی انہوں نے پول پوزیشن سے آغاز کرنے والے میکس ورسٹاپین کو سنسنی خیز انداز میں شکست دی۔ 
 پیاسٹری۲۸؍ برسوں میں  میکلارن کے پہلے ڈرائیور   ہیں جنہوں نے  لگاتار ۳؍ فارمولاوَن  ریس جیتی ہیں۔ میکا ہیکینن   نے۱۹۹۷ء کے سیزن میں یہ کارنامہ انجا م دیا تھا۔ انہوں نے ۱۹۹۷ء کی فائنل ریس جیتی اور اس کے بعد ۱۹۹۸ء کے آغاز کی دو ریس پر قبضہ کرلیا۔  
 نورس نے گزشتہ سال میامی میں اپنی پہلی گراں پری جیتی  تھی جب انہوں نے ہارڈ راک اسٹیڈیم  میں ورسٹاپین کی ۲؍ سالہ جیت کا سلسلہ توڑا تھا۔ نورس نے سنیچر کی اسپرنٹ ریس میں بھی برتری حاصل کی  ۔ ورسٹاپین  نے جمعہ کی صبح اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیاتھا۔یہ واضح تھا کہ انہوں نے  تیزی سے آغاز کیا اور پھر جارحانہ انداز میں نورس کے چیلنج کا مقابلہ کیا۔
 ریڈ بل اور میکلارن ٹیموں کے ڈرائیورس ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور نورس ڈچ مین سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے  تھے لیکن وہ باہر نکل گئے اور ٹریک پر ۴؍ مقام حاصل کر لیا۔ نورس نے کہا کہ ورسٹاپین انہیں باہر لے گئے، اس کے باوجود فارمولاوَن انتظامیہ نے  ڈچ ڈرائیور ورسٹاپین کے خلاف  کوئی کارروائی نہیں کی۔ نورس فائنل لیپس میں فرق کو کم کرنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن پیاسٹری کو کبھی پکڑ نہیں پائے اور میکلارین کی ٹیم کے ڈرائیورس نے ایک اور ۲؍ پوزیشن حاصل کی۔ دونوں نے مرسڈیز کے جارج رسل پر تقریباً۴۰؍ سیکنڈز کی برتری حاصل کی، جو تیسرے نمبر پر رہے۔ میکس ورسٹاپین چوتھے نمبر پر رہے۔ فیراری ٹیم کے لیوس ہیملٹن کو آخری لیپ  میں اپنے دوست کیلئے راستہ بنانے ہدایت ملی۔مرسڈیز کے کے کے ایم  انٹونیلی چھٹے نمبر پر تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK