• Fri, 23 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسکر ۲۰۲۶ء: ہندوستان کی فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ کا سفر ختم، نامزدگی حاصل نہ کر سکی

Updated: January 22, 2026, 9:07 PM IST | New York

نیرج گیہوان کی فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ کا آسکر کے لیے سفر ختم ہو گیا ہے۔ یہ فلم، جو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم زمرے میں ٹاپ ۱۵؍ میں شامل تھی،۹۸؍ویں اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

Homebound.Photo:INN
ہوم باؤنڈ۔ تصویر:آئی این این

نیرج گیہوان  کی فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ کا آسکر کے لیے سفر ختم ہو گیا ہے۔ یہ فلم، جو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم زمرے  میں ٹاپ ۱۵؍ میں شامل تھی،۹۸؍ویں اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ فلم میں ایشان کھٹر، وشال جیٹھوا اور جھانوی کپور مرکزی کردار میں ہیں اور اسے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز، بشمول کانس، میں کافی پزیرائی ملی تھی، جس نے آسکر میں ہندوستان کی نمائندگی کی امیدیں بڑھا دی تھیں۔ جب  ہوم باؤنڈ بہترین بین الاقوامی فیچر فلم زمرے  میں ٹاپ ۱۵؍ میں شامل ہوئی تو توقعات مزید بڑھ گئی تھیں۔ آخری ہندوستانی فلم جسے اس زمرے  میں آسکر نامزدگی ملی تھی، وہ عامر خان کی  لگان  تھی ۔
ہوم باؤنڈ کا سفر ختم 
 ہوم باؤنڈ، جو دوستی، خوابوں، اور ظلم و ستم کے طبقاتی نظام کی ایک درد بھری کہانی ہے، ناقدین کی پسندیدہ فلم رہی اور اسے بین الاقوامی سطح پر کافی ستائش ملی۔ بدقسمتی سے یہ فلم ٹاپ۵؍ میں شامل نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھئے:بھیم ایپ نے اعتماد میں اضافہ کیا، ۲۰۲۵ء میں ماہانہ لین دین میں ۳۰۰؍ فیصد بڑھا

بین الاقوامی کیٹگری میں نامزد فلمیں یہ ہیں:
دی سکریٹ ایجنٹ، اٹ واز جسٹ این ایکسیڈنٹ، سینٹی مینٹل ویلیو، سیرت ، دی وائس آف ہند رجب   اکیڈمی کی تاریخ میں صرف تین ہندوستانی فلمیں اس زمرے  میں نامزد ہو چکی ہیں:  لگان، مدر انڈیا  اور سلام بامبے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان سیریز پر قابض ہونے کے لئے تیار

ناقدین نے  اپنی ریویو میں لکھاکہ ’’ہوم باؤنڈ آخرکار ایک آئینہ دکھاتی ہے اور فلم ختم ہونے کے بعد بھی آپ کے ساتھ رہتی ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ ’’ ہندوستان  میں پہلے بھی ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی کہانی پر  فلمیں بنی ہیں۔ لیکن  ہوم باؤنڈ  کا جادو اس کے باریک پیغام میں ہے۔ فلم کسی بھی لمحے  اجنبی  محسوس نہیں ہوتی۔ یہ نہایت سادہ مگر جذباتی اور متاثر کن انداز میں ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم جانتے ہیں، گھروں اور دفاتر میں کام کرنے والے، لیکن شاید کبھی زیادہ بات نہیں کی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے گھر محفوظ رکھنے، ترتیب برقرار رکھنے، اور کام میں مدد دینے میں مدد کرتے ہیں، مگر ہم ان کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK