امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں ۵۰؍برسوں میں پہلی بار تعمیر ہونے والی ۳۰۰؍ ارب ڈالر کی آئل ریفائنری میں ہندوستان کا ریلائنس انڈسٹریز گروپ شراکت دار بنے گا۔
EPAPER
Updated: March 11, 2026, 10:30 AM IST | New York
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں ۵۰؍برسوں میں پہلی بار تعمیر ہونے والی ۳۰۰؍ ارب ڈالر کی آئل ریفائنری میں ہندوستان کا ریلائنس انڈسٹریز گروپ شراکت دار بنے گا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں ۵۰؍برسوں میں پہلی بار تعمیر ہونے والی ۳۰۰؍ ارب ڈالر کی آئل ریفائنری میں ہندوستان کا ریلائنس انڈسٹریز گروپ شراکت دار بنے گا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ معلومات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’اس زبردست سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان میں ہمارے شراکت دار اور ہندوستان کی سب سے بڑی نجی توانائی کمپنی، ریلائنس کا شکریہ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:طلاق ثلاثہ کی طرح اسلامی قانون وراثت کو بھی ختم کرنے کی سپریم کورٹ میں اپیل
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ ’’ آج، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ فرسٹ ریفائننگ ۵۰؍برسوں میں پہلی نئی امریکی آئل ریفائنری براؤنز وِیلے، ٹیکساس میں شروع کر رہی ہے۔ یہ ۳۰۰؍ ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ ہے، جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا، امریکی عوام، توانائی اور جنوبی ٹیکساس کے لوگوں کے لیے نوید ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:گیس سلنڈر کا بحران ، اپوزیشن حکومت پر حملہ آور
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے امریکہ فرسٹ ایجنڈے، اجازت ناموں کو آسان بنانے اور ٹیکس کو کم کرنے کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے کہ ہمارے ملک میں اربوں ڈالر کے سودے واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براؤنزویلے پورٹ پر نئی ریفائنری سے امریکی مارکیٹ کو فروغ ملے گا، اس کی قومی سلامتی مضبوط ہوگی، امریکی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اور اربوں ڈالر کے اقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ریفائنری دنیا کی سب سے صاف ستھری ہو گی۔ ریلائنس انڈسٹریز نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔