• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان نے آسٹریلیا کو ۹۰؍رن سے شکست دےدی، سیریز میں ناقابل تسخیر برتری

Updated: February 01, 2026, 11:27 AM IST | Lahore

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۹۸؍ رن بنائے۔

Pakistan defeated a strong team like Australia in the second consecutive T20. Photo: INN
پاکستان نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو لگاتار دوسرے ٹی ٹوینٹی میں شکست دیدی۔ تصویر: آئی این این

کپتان آغا سلمان(۷۶) اور عثمان خان(۵۳)کی شاندار نصف سنچریوں اور ابرار احمد و شاداب خان کی تین تین وکٹوں کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوینٹی مقابلے میں ۹۰؍ رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ۰۔ ۲؍کی ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کر لی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۹۸؍ رن بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے ۷۶؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عثمان خان ۵۳؍ رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صائم ایوب نے ۲۳؍رنز اسکور کئے۔ شاداب خان ۲۸؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ریویئر بارٹلیٹ، میتھیو کنہیمین، شین ایبٹ، ایڈم زیمپا اور کوپر کونولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ۱۹۹؍رن کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم ۱۶؍ویں اوور میں ۱۰۸؍ رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین ۳۵؍ اور میتھیو شارٹ نے ۲۷؍ رنز بنائے جبکہ اس کے ۷؍بلے باز دہرے ہندسے میں بھی نہیں پہنچ سکے۔ آسٹریلیا کی تمام وکٹیں پاکستانی اسپنرز کے حصے میں آئیں۔ شاداب خان اور ابرار احمد نے ۳، ۳؍ وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق نے ۲؍ جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی اور ۰۔ ۲؍کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK