پاکستان نے اتوارکو ہندوستان کے خلاف ہونے والے سپر ۴؍ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ۔ ایشیائی کرکٹ کونسل کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ایک پاکستانی کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کے رکن کو مقامی وقت کے مطابق شام۶؍ بجے پریس کانفرنس کرنی تھی۔
EPAPER
Updated: September 20, 2025, 7:19 PM IST | Dubai
پاکستان نے اتوارکو ہندوستان کے خلاف ہونے والے سپر ۴؍ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ۔ ایشیائی کرکٹ کونسل کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ایک پاکستانی کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کے رکن کو مقامی وقت کے مطابق شام۶؍ بجے پریس کانفرنس کرنی تھی۔
پاکستان نے اتوارکو ہندوستان کے خلاف ہونے والے سپر ۴؍ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ۔ ایشیائی کرکٹ کونسل کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ایک پاکستانی کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کے رکن کو مقامی وقت کے مطابق شام۶؍ بجے پریس کانفرنس کرنی تھی۔ ٹیم کو دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں شام۶؍ بجے سے ۳؍ گھنٹے تک ٹریننگ بھی کرنی تھی۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق ٹریننگ مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔
پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ یہ اتنے ہی میچوں میں دوسری بار ہے کہ پاکستان نے میچ سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرنے کی اپنی روایتی ذمہ داری منسوخ کی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے یو اے ای کے خلاف اپنے اہم میچ سے قبل بھی پریس کانفرنس کرنے سے انکار کر دیا تھاجبکہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے ساتھ ہاتھ ملانے کا معاملہ مسلسل سرخیوں میں رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:ایرک کینٹونا کا فیفا اور یو ای ایف اے سے اسرائیل کو معطل کرنے کا مطالبہ
بعد میں آئی سی سی کی جانب سے پائیکرافٹ اور پاکستان کے کوچ، کپتان، میڈیا اور ٹیم منیجرس کے درمیان ایک میٹنگ منعقد کرنے کے بعد یہ تنازع کافی حد تک ٹھنڈا پڑا، جہاں پائیکرافٹ نے ہندوستان کے خلاف ٹاس کے دوران پیش آئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سلمان علی آغا سے کہا تھا کہ کپتان سوریہ کمار یادو سے ہاتھ نہیں ملایا جائے گا، جسے پاکستان نے پائیکرافٹ کی جانب سے آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھا اور انہیں ٹورنامنٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
ایسا لگتا ہے کہ اس میٹنگ نے پی سی بی کو کسی حد تک مطمئن کر دیا، انہوں نے اس کا ایک مختصر ویڈیو جاری کیا جس میں کوئی آڈیو نہیں تھا اور ایک بیان میں کہا کہ پائیکرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ اس کے جواب میں آئی سی سی ناراض نظرآیا، جس نے اس ویڈیو کی ریکارڈنگ اور اس کے عوامی سطح پر جاری کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے پی سی بی کو سخت لہجے میں ایک ای میل بھیجا، جس میں کہا گیا کہ بورڈ نے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے علاقے (پی ایم او اے) میں بغیر اجازت ویڈیو بنا کر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس بات کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کہ پی سی بی نے اس ای میل کا کوئی جواب دیا یا نہیں۔
ہندوستان سنیچر کو بھی پریس کانفرنس نہیں کرے گا۔ جیسا کہ ایک دن کے وقفے کے بعد اگلا میچ کھیلنے والی ٹیموں کے لئے معمول ہے، انہوں نے جمعہ کی رات عمان کے خلاف میچ ختم ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ایک محدود پریس کانفرنس کی تھی۔ اتوار کو سپر ۴؍ مرحلے میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ ہوگا۔ پائیکرافٹ کی اس میچ کے لئے میچ ریفری کے طور پر بھی تصدیق کی گئی ہے۔