Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستانی کپتان بابراعظم اور وراٹ کوہلی کا پھر موازنہ ہونے لگا

Updated: August 28, 2023, 2:19 PM IST | Agency | Karachi

 جب سے بابراعظم نے کرکٹ میں اپنا نام بنانا شروع کیاہے تب سے ان کا موازنہ ہندوستانی بیٹر وراٹ کوہلی کے ساتھ کیا جارہا ہے، اب ایشیا کپ کے آغاز سے قبل اس بارے میں پھر سے گفتگو ہونے لگی۔

Babar Azam And Virat Kohli. Photo. INN
بابراعظم اور وراٹ کوہلی۔ تصویر:آئی این این

 ایشیاکپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وراٹ کوہلی کا پھر موازنہ ہونے لگا۔
 جب سے بابراعظم نے کرکٹ میں اپنا نام بنانا شروع کیاہے تب سے ان کا موازنہ ہندوستانی بیٹر وراٹ کوہلی کے ساتھ کیا جارہا ہے، اب ایشیا کپ کے آغاز سے قبل اس بارے میں پھر سے گفتگو ہونے لگی۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی اور ہندوستان کے سنجے مانجریکر نے ایک ٹی وی شو میں اس حوالے سے کافی بات چیت کی۔ موڈی نے کہا کہ بابر مجھے ہمیشہ وراٹ کوہلی کی یاد دلاتے ہیں ،ان کے شاٹس مستند اور وہ کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ، یہی کام کوہلی ایک دہائی سے کررہے ہیں ، ان دونوں کے کھیل میں کافی مشابہت پائی جاتی ہے۔
 ٹام موڈی نے کہا کہ میں ابھی سے یہ دعویٰ نہیں کروں گا کہ کوہلی کا ایشیا کپ بابر سے زیادہ بہتر رہے گا مگر دونوں پر ایک جیسا ہی دباؤ ہوگا، ان کو ایکشن میں دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔ بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایشیائی ٹیم کا قائد ہونا بہت ہی بڑا چیلنج ہوتا ہے، ان کی ایک ایک حرکت پر گہری نظر رکھتی جاتی ہے، جب ان سے کھیل میں کوئی غلطی ہوتو اچانک کئی ماہرین سامنے آجاتے ہیں ، اس کے باوجود بابر قیادت کے دباؤ کو عمدگی سے برداشت کررہے ہیں ۔خیال رہے کہ اس وقت بابر اعظم اچھے فارم میں ہیں اور وہ پاکستان کے لئے بہت اچھی کارکردگی پیش کررہے ہیں ۔ ان کی اسی کارکردگی کے سبب وراٹ کوہلی اور ان میں موازنہ کیا جارہا ہے۔ 
سنجے مانجریکر نے کہا کہ کوہلی اوربابر دونوں ہی اچھے کھلاڑی ہیں ، ان میں سے ایک اپنی نوجوانی کے دور میں ہے، ایشیا کپ جیسے پلیٹ فارم پر ہم کوہلی سے اچھی امید باندھ سکتے ہیں مگر یہ کوئی ٹی۲۰؍ فارمیٹ نہیں ہے، اس میں بابراعظم بھی اپنی کلاس دکھانے کے اہل ہیں ۔ خیال رہے کہ اس وقت وراٹ کوہلی پر بہتر کھیل پیش کرنے کا دباؤ ہے اور ان کی تیسرے نمبر کی پوزیشن پر بھی بحث جاری ہے۔ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں انہیں چوتھے نمبر پر اتارا جا سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK