پاکستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک چمپئن ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی جانب سے ۲۴؍مئی کو بنگلورمیں ہونے والے این سی کلاسک جیولن تھرو ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے کیونکہ وہ اس وقت آنے والے ایشیائی چمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف رہیں گے۔
EPAPER
Updated: April 25, 2025, 3:28 PM IST | Agency | New Delhi
پاکستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک چمپئن ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی جانب سے ۲۴؍مئی کو بنگلورمیں ہونے والے این سی کلاسک جیولن تھرو ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے کیونکہ وہ اس وقت آنے والے ایشیائی چمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف رہیں گے۔
پاکستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک چمپئن ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی جانب سے ۲۴؍مئی کو بنگلورمیں ہونے والے این سی کلاسک جیولن تھرو ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے کیونکہ وہ اس وقت آنے والے ایشیائی چمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف رہیں گے۔ ارشدندیم نے کہا کہ این سی کلاسک مقابلہ ۲۴؍مئی کو ہے اور مجھے اس میں حصہ لینے کیلئے نیرج چوپڑا کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے لیکن میں ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ کیلئے۲۲؍ مئی کو کوریا روانہ ہوں گا۔ ۲۷؍سے ۳۱؍ مئی تک کوریا میں ہونے والی ایشین چمپئن شپ کے لئے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیرج چوپڑا نے بنگلور میں ہونے والی چمپئن شپ کیلئے ندیم کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔ یاد ہےرہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء میں ۹۲ء۹۷؍میٹر کے ریکارڈ تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھاجبکہ نیرج چوپڑا نے ۸۹ء۴۵؍میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ غرناطہ کے اینڈرسن پیٹرس اور جرمنی کے تھامس روہلر جیسے اسٹار ایتھلیٹ پہلے ’نیرج چوپڑا جیولن تھرو‘ مقابلے میں حصہ لینے والے ہیں۔